کوروناوائرس سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 211,960 سے تجاوز کر گئی

تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 211,960 سے تجاوز کر گئی

نیوز ٹائم

کوروناوائرس سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ۔  تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 211,960 سے تجاوز کر گئی۔  دنیابھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3,077,007 سے اوپر جا چکی ہے۔ کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 925,857 ہو گئی ہے۔

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1388  افراد ہلاک ہوئے ہیں  جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 56,803 ہو گئی ہیں۔  امریکہ میں کل کیسز 1,010,507 رپورٹ ہوئے ہیں۔ دوسری جانب  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ نے چین کے کوروناوائرس کے خلاف ابتدائی ردِعمل پر انتہائی سنجیدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ چین پر کرونا کی وبا پھیلانے کے جرم میں ہرجانہ عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔  وائٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم کوویڈ ۔19′ کے شکار ہونے والے افراد کے علاج کے ساتھ ساتھ بہ تدریج معاشی سرگرمیوں کی اجازت دینے کے پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔  انہوں نے چین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک فریق کی خراب کارکردگی کے نتیجے میں پوری دنیا کو خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

برطانیہ میں مزید 360  اموات کے ساتھ تعداد 21,092 سے بڑھ گئی ہے جبکہ مریضوں کی کل تعداد 157,149ہو گئی ہے۔ فرانس میں ایک ہی دن میں  437 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کل اموات کی تعداد 23,293 سے تجاوز کر گئی ہے۔   فرانس میں متاثرہ افراد کی تعداد 165,842ہو چکی ہے۔ اٹلی میں بھی 24 گھنٹے کے دوران 333 افراد ہلاک ہونے کے بعد مجموعی تعداد 26,977 جبکہ متاثرین کی تعداد 199,414ہو چکی ہے۔ دوسری جانب اٹلی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، ہمیں اب وائرس کے ساتھ رہنا سیکھنا ہو گا۔ وزیر اعظم جوسیپی کونٹے (Giuseppe Conte) کا کہنا تھا کہ 4 مئی سے ملک میں فیکٹریاں کھولی جا رہی ہیں، لیکن ضروری ہے کہ حفاظتی اصولوں پر عمل کیا جائے، اگر حفاظتی اصولوں پر عمل نہ کیا تو مرض دوبارہ شدت سے پھیل سکتا ہے۔ اطالوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگلے مہینے بھی سیلف ایمپلائڈ لوگوں کو 600 یورو دیں گے، 4 مئی سے ریسٹورنٹ بھی کھول رہے ہیں، لیکن صرف ٹیک وے کے لیے، مذہبی مقامات میں عبادات پر پابندی برقرار رہے گی، جنازے کے لیے پابندی میں چھوٹ دی جائے گی۔

 اسپین میں بھی ایک ہی دن میں  331 افراد کی اموات کے بعداد مجموعی تعداد 23,521 جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 229,422 رپورٹ ہوئے ہیں۔ بیلجیئم میں بھی 24 گھنٹوں کے دوران 237 افراد ہلاک جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 7,331  اور کل کیسز  جو رپورٹ ہوئے ہیں ان کی تعداد 47,334 ہے۔ جرمنی کی حکومت نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کیے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی شرح میں کمی رہی تاہم متاثرین کی مجموعی تعداد 156,513تک پہنچ چکی ہے۔ جرمنی میں مزید 150 افراد کوروناوائرس سے موت کا شکار ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 6,126 ہو گئی ہے۔جرمنی میں متاثرہ افراد کی تعداد 158,758ہو چکی ہے۔

چین میں 4,633 افراد موت کا شکار ہوئے جبکہ کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 82,836 ہو گئی ہے۔ ترکی میں ایک ہی دن میں 95افراد کوروناوائرس سے موت کا شکار ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد  2,900ہو گئی ہے تاہم متاثرین کی مجموعی تعداد 112,261تک جا پہنچ ہے۔ ترک حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈائون کی پالیسی اختیار کی ہے۔  تعلیمی ادارے، ہوٹل اور بازار بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ہفتہ وار تعطیل پر لوگوں کے گھروں سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد ہے۔ اس ماہ ترکی میں اس مہلک وائرس سے 24 طبی ارکان کی بھی اموات ہوئی ہیں۔ ان کی ہلاکتوں پر ترک ڈاکٹروں کی بڑی تنظیم نے حکومت پر طبی عملہ کو تحفظ مہیا کرنے میں ناکامی کا الزام عاید کیا ہے۔ ایران میں ایک ہی دن میں96 اموات سامنے آئیں جس کے بعد کل اموات کی تعداد5,806جبکہ متاثرہ افراد جو کہ کوروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں ان کی تعداد 91,472 تک جا پہنچی ہے۔ سعودی عرب میں بھی کوروناوائرس سے اموات بڑھنے لگی ہیں۔  ایک ہی روز میں مزید5  افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مجموعی تعداد 144 تک پہنچ گئی ہے۔ 18,811 کے قریب افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

پاکستان میں ایک ہی دن میں کوروناوائرس سے20 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 301   ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 14,079ہے۔ انڈیا میں24 گھنٹوں کے دوران 55 افراد ہلاک جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 939جبکہ کل کیسز 29,451 رپورٹ ہوئے ہیں۔ انڈونیشیا میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 773اور مریضوں کی تعداد 9,511 تک جا پہنچی ہے۔ ملائیشیا میں اموات کی تعداد 100 اور متاثرین کی تعداد 5,851 ہو گئی ہے۔ بنگلہ دیش میں اموات کی تعداد 155 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 6,462 ہو گئی ہے۔

روس میں متاثرہ افراد کی تعداد 93,558 ہو گئی ہے۔ روس میں24 گھنٹوں کے دوران 73  ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی اور  تازہ اعداد وشمار کے مطابق روس میں 867 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ جاپان میں بھی 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے 13 افراد موت کا شکار جس کے بعد اموات کی تعداد 385 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 13,614کی تصدیق ہو چکی ہے۔ تھائی لینڈ میں 54         افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ کل کیسز کی تعداد 2,938           ہو گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد 244 اور ہلاکتوں کی تعداد 10,752 تک جا پہنچی ہے۔

نیدرلینڈ میں اموات کی تعداد  4,518اور متاثرہ افراد کی تعداد 38,245 ہو چکی ہے۔ کینیڈا میں بھی اموات کی تعداد 2,707 جبکہ کل کیسز 48,500 رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈومینک ری پبلک میں اموات کی تعداد 282 اور متاثرہ افراد کی تعداد 6,293 ہو چکی ہے۔ چلی میں بھی اموات کی تعداد 198اور مریضوں کی 13,813 کی تصدیق ہو چکی ہے۔ چلی میں عالمی وبا کے پیش نظر نئے آئین کے لیے ریفرنڈم ملتوی ہونے پر نوجوان سڑکوں پر آ گئے، سکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ دارالحکومت سان تیاگو کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں، سینکڑوں نوجوان کورونا پابندیوں کے باوجود سڑکوں پر نکل آئے جس کے سبب علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں پر آنسو گیس کے شیل پھینکے جس سے درجنوں نوجوانوں کا دم گھٹ گیا۔ پولیس نے پانی کی توپ بھی چلائی اور احتجاج کرنے والے 33 افراد کو گرفتار کر لیا، نوجوانوں نے صدر کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

میکسیکو میں ایک ہی دن میں 83 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1,434تک جا پہنچی ہے۔ کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد 15,529ہو چکی ہے۔  برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک دن میں 60  افراد ہلاک ہوئے۔   برازیل میں کوروناوائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4,603 سے تجاوز کر گئی۔    برازیل میں کل کیسز 67,446 رپورٹ ہوئے۔ پرتگال میں اموات کی کل تعداد 928 اور متاثرہ افراد کی تعداد 24,027 ہو چکی ہے۔ فلپائن میں اموات کی تعداد 530اور کل کیسز 7,958رپورٹ ہوئے ہیں۔ یونان میں اب تک کوروناوائرس سے 136اموات ہوئی، اور ملک میں مریضوں کی تعداد2,534 ہو گئی ہے۔ پیرو میں ہلاکتوں کی تعداد 782جبکہ متاثرین کی تعداد 28,699 ہے۔ آسٹریا میں کل کیسز 15,357جبکہ کل اموات کی تعداد 569 ہو گئی ہے۔ اسرائیل میں کل اموات کی تعداد208 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 15,589ہے۔ سویڈن میں اموات  2,274اور کل کسیز 18,926رپورٹ ہوئے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں اموات  1,677اور متاثرین کی تعداد  29,164ہو چکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply