ہٹلر مودی سرکار کا ہندوتوا نظریئے کے تحت مسلمانوں پر مظالم جاری

بھارت میں اس وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا جا رہا ہے

بھارت میں اس وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا جا رہا ہے

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت میں ہٹلر مودی کی سرکار کا ہندوتوا کے نظریے کے تحت مسلمانوں پر مظالم جاری ہیں۔ مودی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کو کوروناوائرس کا ذمے دار ٹھہرا دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور مذہبی بنیاد پر ان پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ بھارت میں وائرس سے متاثرہ مسلمان مریضوں سے مجرموں کی طرح برتائو کیا جا رہا ہے۔ پوری دنیا کوروناوائرس سے شدید متاثر ہے لیکن بھارت میں اس وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا جا رہا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ ہندو توا کے نرغے میں قید بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے۔

جامعہ ملیہ (Jamia Millia)  نیو دہلی کی ریسرچ اسکالر صفورہ زرگر (Safoora Zargar) کو حاملہ ہونے کے باوجود غیر انسانی طریقے سے جیل بھیج دیا گیا، صرف اس بنا پر کہ انہوں نے مودی سرکار کے متنازع شہریت بل کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ بھارتی مسلمانوں پر کوروناوائراس پھیلانے کا جھوٹا الزام لگایا جا رہا ہے۔ مسلمانوں کے خلاف نفرت اور پرتشدد واقعات میں روز اضافہ ہو رہا ہے لیکن ہٹلر مودی کے چپ سادھ کے بیٹھے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف مظالم پر ایک بھی بار قوم سے خطاب نہیں کیا۔ کوروناوائرس نے تو جیسے بھارتیوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے۔ مسلمانوں سے ایسا امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے کہ دنیا تنقید کر رہی ہے۔ مسلمان مریض، مجرم بن کر رہ گئے ہیں۔ مسلمان دکانداروں سے کوئی چیز خریدی نہیں جا رہی۔ بھارتی میڈیا اس آگ کو اور بھڑکا رہا ہے۔ مدرسوں کے خلاف بھی نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔

تبلیغی جماعت پر کوروناوائرس پھیلانے کا بے بنیاد الزام لگانے والے بھول جاتے ہیں کہ برطانیہ کے ایک مندر کو اس لیے بند کیا گیا کیونکہ وہاں سے کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے تھے۔ مودی کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں آر ایس ایس کی سوچ والے بھارتیوں کو اسلام مخالف بیانات پر گرفت میں لیا جا رہا ہے جبکہ کویت نے بھارتی مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر شدید تنقید کی ہے اور احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

No comments.

Leave a Reply