نیوز ٹائم
کوروناوائرس سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 218,371 سے تجاوز کر گئی۔ دنیابھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3,148,709 سے اوپر جا چکی ہے۔ کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 962,417 ہو گئی ہے۔
امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2470 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 59,266 ہو گئی ہیں۔ امریکہ میں کل کیسز 1,035,765 رپورٹ ہوئے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ کسی بھی ملک سے دگنا زیادہ ٹیسٹ کر رہے ہیں اور ایک وقت آئے گا کہ متاثرین کی تعداد صفر ہو جائے گی۔ ریاست نیو یارک کے گورنر کا کہنا ہے کہ ریاست کے کچھ علاقوں میں لاک ڈائون 15 مئی تک نرم کر دیا جائے گا۔ شرط یہ ہے کہ وہاں 14 دن کے دوران وائرس کے نئے کیسز میں کمی واقع ہو، مبصرین کا کہنا ہے اتنے امریکی ویتنام کی جنگ میں نہیں مرے جتنے کوروناوائرس کا شکار ہو ئے ہیں۔
برطانیہ میں مزید 586 اموات کے ساتھ تعداد 21,678 سے بڑھ گئی ہے جبکہ مریضوں کی کل تعداد 161,145ہو گئی ہے۔ فرانس میںایک ہی دن میں 367 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کل اموات کی تعداد 23,660 سے تجاوز کر گئی ہے۔ فرانس میں متاثرہ افراد کی تعداد 165,911ہو چکی ہے۔ اٹلی میں بھی 24 گھنٹے کے دوران 382 افراد ہلاک ہونے کے بعد مجموعی تعداد 27,359 جبکہ متاثرین کی تعداد 201,505ہو چکی ہے۔ دوسری جانب اٹلی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، ہمیں اب وائرس کے ساتھ رہنا سیکھنا ہو گا۔ اسپین میں بھی ایک ہی دن میں 301 افراد کی اموات کے بعداد مجموعی تعداد 23,822 جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 232,128 رپورٹ ہوئے ہیں۔ بیلجیئم میں بھی 24 گھنٹوں کے دوران 170 افراد ہلاک جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 7,501 اور کل کیسز جو رپورٹ ہوئے ہیں ان کی تعداد 47,859 ہے۔ جرمنی کی حکومت نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کیے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی شرح میں کمی رہی تاہم متاثرین کی مجموعی تعداد 159,934تک پہنچ چکی ہے۔ جرمنی میں مزید 188 افراد کوروناوائرس سے موت کا شکار ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 6,314 ہو گئی ہے۔
چین میں 4,633 افراد موت کا شکار ہوئے جبکہ کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 82,858 ہو گئی ہے۔ ترکی میں ایک ہی دن میں دو افراد کوروناوائرس سے موت کا شکار ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 2,902ہو گئی ہے تاہم متاثرین کی مجموعی تعداد 112,261تک جا پہنچ ہے۔ ترک حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈائون کی پالیسی اختیار کی ہے۔ تعلیمی ادارے، ہوٹل اور بازار بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ہفتہ وار تعطیل پر لوگوں کے گھروں سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد ہے۔ اس ماہ ترکی میں اس مہلک وائرس سے 24 طبی ارکان کی بھی اموات ہوئی ہیں۔ ان کی ہلاکتوں پر ترک ڈاکٹروں کی بڑی تنظیم نے حکومت پر طبی عملہ کو تحفظ مہیا کرنے میں ناکامی کا الزام عاید کیا ہے۔
ایران میں ایک ہی دن میں 71 اموات سامنے آئیں جس کے بعد کل اموات کی تعداد5,877جبکہ متاثرہ افراد جو کہ کوروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں ان کی تعداد 92,584تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب ایران میں کورونا سے بچنے کے لیے زہریلا کیمیکل پینے سے 728 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایران میں کوروناوائرس سے بچنے اور اس کے علاج کی غرض سے سوشل میڈیا پر زیر گردش ٹوٹکوں پر عمل کرتے ہوئے زہریلا کیمیکل پینے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 728 افراد ہلاک ہو گئے۔ مشیر صحت کا کہنا ہے کہ وائرس کی ابتدا کے دوران زہریلا کیمیکل پینے کی وجہ سے ہلاکتوں میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل بھی ایران میں کورونا کے علاج کے لیے سپرٹ پینے سے 300 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ایران کے وزارت صحت نے انکشاف کیا کہ 20 فروری کے بعد سے 5000 سے زائد افراد نے کوروناوائرس کے علاج کے لیے زہریلا کیمیکل پیا یا کھایا جن میں سے 525 افراد زہریلی میتھانول الکوحل کو نگلنے سے ہلاک ہوئے جبکہ 90 افراد بینائی کھو بیٹھے۔
سعودی عرب میں بھی کوروناوائرس سے اموات بڑھنے لگی ہیں۔ ایک ہی روز میں مزید8 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مجموعی تعداد 152 تک پہنچ گئی ہے۔ 20,077 کے قریب افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ دوسری جانب امام کعبہ عبد الرحمان شیخ السدیس نے اپنے ایک پیغام میں خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کو جلد عبادات کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی خانہ کعبہ کو طواف اور پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی کے لیے کھول دیا جائے گا۔ امام کعبہ نے کہا کہ ہم کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرنا چاہتے، عوام کی فلاح اور خیریت ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ امام کعبہ نے کہا تھا کہ شہری گھروں میں رہیں اور درود شریف کا ورد کرتے رہیں جبکہ ہجوم میں جانے یا ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے۔ پاکستان میں ایک ہی دن میں کوروناوائرس سے26 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 327 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 14,079ہے۔ سندھ میں92، پنجاب میں100، کے پی کے میں 114 ، گلگت بلتستان 3، اسلام آباد میں4 اور بلوچستان میں 14 مریض کوروناوائرس کے باعث جان بحق ہوئے۔ اب تک 165911 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے۔ انڈیا میں24 گھنٹوں کے دوران 73 افراد ہلاک جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1,008جبکہ کل کیسز 31,332 رپورٹ ہوئے ہیں۔ انڈونیشیا میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 784اور مریضوں کی تعداد 9,771 تک جا پہنچی ہے۔ ملائیشیا میں اموات کی تعداد 100 اور متاثرین کی تعداد 5,945 ہو گئی ہے۔ بنگلہ دیش میں اموات کی تعداد 163 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 7,103 ہو گئی ہے۔
روس میں متاثرہ افراد کی تعداد 99,399 ہو گئی ہے۔ روس میں24 گھنٹوں کے دوران 105 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی اور تازہ اعداد وشمار کے مطابق روس میں 972 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ جاپان میں بھی 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے 9 افراد موت کا شکار جس کے بعد اموات کی تعداد 394 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 13,736کی تصدیق ہو چکی ہے۔ تھائی لینڈ میں 54 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ کل کیسز کی تعداد 2,947 ہو گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد 246 اور ہلاکتوں کی تعداد 10,761 تک جا پہنچی ہے۔
نیدرلینڈ میں اموات کی تعداد 4,566 اور متاثرہ افراد کی تعداد 38,416 ہو چکی ہے۔ کینیڈا میں بھی اموات کی تعداد 2,859 جبکہ کل کیسز 6,416 رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈومینک ری پبلک میں اموات کی تعداد 286 اور متاثرہ افراد کی تعداد 6,416 ہو چکی ہے۔ چلی میں بھی اموات کی تعداد 207اور مریضوں کی 14,365 کی تصدیق ہو چکی ہے۔ چلی میں عالمی وبا کے پیش نظر نئے آئین کے لیے ریفرنڈم ملتوی ہونے پر نوجوان سڑکوں پر آ گئے، سکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ دارالحکومت سان تیاگو کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں، سینکڑوں نوجوان کورونا پابندیوں کے باوجود سڑکوں پر نکل آئے جس کے سبب علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں پر آنسو گیس کے شیل پھینکے جس سے درجنوں نوجوانوں کا دم گھٹ گیا۔ پولیس نے پانی کی توپ بھی چلائی اور احتجاج کرنے والے 33 افراد کو گرفتار کر لیا، نوجوانوں نے صدر کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
میکسیکو میں ایک ہی دن میں 135 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1,569تک جا پہنچی ہے۔ کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد 16,752ہو چکی ہے۔ برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک دن میں 480 افراد ہلاک ہوئے۔ برازیل میں کوروناوائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5,083 سے تجاوز کر گئی۔ برازیل میں کل کیسز 73,235 رپورٹ ہوئے۔ پرتگال میں اموات کی کل تعداد 948 اور متاثرہ افراد کی تعداد 24,322 ہو چکی ہے۔ پولینڈ میں کل اموات کی تعداد 606 اور متاثرہ افراد کی تعداد 12,415ہو گئی ہے۔ فلپائن میں اموات کی تعداد 558اور کل کیسز 8,212رپورٹ ہوئے ہیں۔
یونان میں اب تک کوروناوائرس سے 138اموات ہوئی، اور ملک میں مریضوں کی تعداد2,566 ہو گئی ہے۔ پیرو میں ہلاکتوں کی تعداد 854 جبکہ متاثرین کی تعداد 31,190 ہے۔ آسٹریا میں کل کیسز 15,357جبکہ کل اموات کی تعداد 569 ہو گئی ہے۔ اسرائیل میں کل اموات کی تعداد212 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 15,782ہے۔ سویڈن میں اموات 2,355اور کل کسیز 19,621رپورٹ ہوئے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں اموات 1,699اور متاثرین کی تعداد 29,264 ہو چکی ہے۔