دبئی میں سیاحتی ویزہ پر عائد پابندی جولائی میں ہٹائے جانے کا امکان

تاہم کورونا کی وجہ پیدا ہونے والے سنگین حالات کے باعث وزٹ اور تفریحی ویزے کا اجرا مارچ کے مہینے سے بند کر دیا گیا ہے۔

تاہم کورونا کی وجہ پیدا ہونے والے سنگین حالات کے باعث وزٹ اور تفریحی ویزے کا اجرا مارچ کے مہینے سے بند کر دیا گیا ہے۔

دبئی ۔۔۔ نیوز ٹائم

دبئی میں سیاحتی ویزہ پر عائد پابندی جولائی میں ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ یہ بات دبئی ٹور ازم اینڈ کامرس مارکیٹنگ کے ڈائریکٹر جنرل ہلال المری (Helal Saeed Al Merri) نے ایک بین الاقوامی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران بتائی۔ ہلال المری (Helal Saeed Al Merri)  نے بلوم برگ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دبئی اس وقت کوروناوائرس کی وبا سے نمٹ رہا ہے، اس لیے اگلے ایک دو مہینے تک تو سیاحتی ویزوں کے پھر سے اجرا کی امید ظاہر نہیں کی جا سکتی۔ تاہم اگر صورتِ حال بہتر ہو گئی تو جولائی کے ابتدائی دنوں میں دوبارہ سے سیاحتی ویزہ جاری ہونے کا بھرپور امکان ہے۔ لیکن اگر کورونا کی وبا پر قابو نہ پایا گیا اور صورتِ حال زیادہ گھمبیر ہو گئی تو ایسی صورت میں سیاحتی ویزوں پر عائد پابندی ستمبر تک بھی جاری رہ سکتی ہے۔ سب کچھ کورونا کی وبا کے جلد از جلد خاتمے پر منحصر ہے۔  کورونا کی وبا ایک عالمگیر صورت حال ہے۔ اس وقت کئی ممالک نے اپنی سرحدیں مکمل طور پر بند کر رکھی ہیں، پروازوں پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔ سیاحتی ویزوں کے اجرا کا معاملہ درحقیقت دوسرے ممالک کی صورت حال سے جڑا ہوا ہے۔

اماراتی مملکت میں بھی اس وقت پروازیں مکمل طور پر بند ہیں۔  صرف امارات میں پھنسے غیر ملکیوں کی واپسی کے لیے ہی پروازیں چلائیں جا رہی ہیں۔ سیاحت کا پیشہ امارت کی معیشت میں بہت اہم کردار اداکرتا ہے۔ گزشتہ سال ایک کروڑ 67 لاکھ افراد سیاحتی ویزے پر دنیا بھر سے دبئی آئے۔ جس کے باعث ملکی آمدنی کو 150ارب ریال کی خطیر آمدنی ہوئی۔

تاہم کورونا کی وجہ پیدا ہونے والے سنگین حالات کے باعث وزٹ اور تفریحی ویزے کا اجرا مارچ کے مہینے سے بند کر دیا گیا ہے۔

 

No comments.

Leave a Reply