امریکی صدارتی انتخابات: ہیلری کلنٹن نے بھی جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کر دیا

امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے آئندہ صدارتی امیدوار صدر جو بائیڈن

امریکا کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے آئندہ صدارتی امیدوار صدر جو بائیڈن

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا کی سابق وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی سابقہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے آئندہ صدارتی انتخابات میں سابق نائب صدر جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز جو بائیڈن کے ساتھ ایک وڈیو کانفرنس کے دوران ہیلری نے کہا کہ میں اپنی آواز ان لوگوں میں شامل کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اس بات کی تائید کی ہے کہ آپ ہمارے صدر ہوں۔  سابقہ خاتونِ اول نے نومبر کے انتخابات میں جو بائیڈن کے حریف اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اس بات کو سوچیں کہ ہمارے پاس ایک حقیقی صدر ہو، محض ایسا شخص نہ ہو جو ٹی وی اسکرین پر صدر کا کردار ادا کرتا ہو۔ جو بائیڈن اس ارادے کا اعلان کر چکے ہیں کہ صدارتی انتخابات جیتنے کی صورت میں وہ اپنے نائب کے طور پر کسی خاتون کو چنیں گے۔ حالیہ چند ہفتوں کے دوران سابق نائب صدر جو بائیڈن کو سابق صدر باراک اوباما، کانگرس کی اسپیکر نینسی پلوسی اور کئی سینئر سینیٹرز کی سپورٹ حاصل ہو چکی ہے۔ البتہ ہیلری کلنٹن کے شوہر بل کلنٹن نے ابھی تک اعلانیہ طور پر جو بائیڈن کی حمایت نہیں کی ہے۔

No comments.

Leave a Reply