کوروناوائرس نیوز اپ ڈیٹ

تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 234,269 سے تجاوز کر گئی

تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 234,269 سے تجاوز کر گئی

نیوز ٹائم

تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 234,269 سے تجاوز کر گئی۔  دنیابھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3,318,850 سے اوپر جا چکی ہے۔ کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 1,048,724 ہو گئی ہے۔

امریکہ میں کوروناوائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں پھر سے شدت آ گئی۔ گزشتہ روز بھی امریکہ میں کورونا سے متاثرہ 2502 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے تاہم گزشتہ کل سے دو روز پہلے ریکارڈ کی جانے والی یومیہ ہلاکتیں نسبتاً کم تھیں۔ امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 2200  افراد ہلاک ہوئے ہیں  جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 63,871 ہو گئی ہیں۔  امریکہ میں کل کیسز1,095,304 رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر چین پر لیب سے کورونا پھیلانے کا الزام لگا دیا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کے ووہان لیب سے پھیلنے کے شواہد ہیں جن کی تفصیلات ابھی نہیں بتائوں گا۔ صدر ٹرمپ نے چین کی اشیا پر نئے محصولات لگانے کی دھمکی بھی دے دی، صدر ٹرمپ نے 28 مارچ کے بعد پہلی بار وائٹ ہائوس بھی چھوڑ دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ہروانے کے لیے کوروناوائرس پھیلایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک بار پھر چین پر سازش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نومبر میں صدارتی الیکشن ہونے جا رہے ہیں اور چین نہیں چاہتا کہ میں اس بار بھی کامیاب ہو جائوں اس لیے چین نے کوروناوائرس کو بے قابو ہونے دیا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ چین انہیں الیکشن ہروانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اور کوروناوائرس کی وبا کو بے قابو ہونے دینا، درست معلومات نہ دینا اور حقائق چھپانا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے تاکہ امریکی عوام متنفر ہو جائے۔

ادھرامریکی ریاست نیو یارک میں ایک مردہ خانے کے باہر کھڑے ٹرکوں سے درجنوں لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بروکلین میں ایک راہ گیر نے بدبو آنے پر نائن ون ون پر کال کر کے اطلاع دی۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ لاشیں کب سے ٹرکوں میں پڑی تھیں اور یہ کوروناوائرس کے مریضوں کی لاشیں ہیں یا نہیں۔ اے بی سی نیوز کے مطابق یو ہال ٹرکوں میں تقریبا 100 لاشیں پائی گئیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق مردہ خانے نے تقریبا 50 لاشیں رکھنے کے لیے 4 ٹرک کرائے پر لیے تھے۔ فیونرل ہوم کی انتظامیہ کے خلاف ابھی کوئی مجرمانہ نوعیت کے الزامات عائد نہیں کیے گئے ہیں۔ فیونرل ہوم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ لاشوں کو دفنانے یا جلانے کے لیے کئی کئی دن انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ان کے پاس لاشیں رکھنے کے لیے جگہ کم ہے۔واضح رہے کہ امریکا بھر میں ریاست نیو یارک میں کوروناوائرس نے سب سے زیادہ لوگوں کی جان لی ہے، اس وبا سے یہاں مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 780 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں  گزشتہ روز 4419  اموات کے ساتھ تعداد 26,097 سے بڑھ گئی تھی جبکہ مریضوں کی کل تعداد 171,253ہو گئی ہے۔ برطانیہ میں آج ایک ہی دن میں  674 افراد کی موت کے بعد مجموعی تعداد 26,771 ہو چکی ہے جبکہ اب تک تازہ اعدا و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد 171,253 رپورٹ ہو چکے ہیں۔ فرانس میں ایک ہی دن میں  289 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کل اموات کی تعداد 24,376 سے تجاوز کر گئی ہے۔   فرانس میں متاثرہ افراد کی تعداد 167,178ہو چکی ہے۔ اٹلی میں بھی 24 گھنٹے کے دوران 285 افراد ہلاک ہونے کے بعد مجموعی تعداد 27,967 جبکہ متاثرین کی تعداد 205,463ہو چکی ہے۔           اسپین میں بھی ایک ہی دن میں  268 افراد کی اموات کے بعداد مجموعی تعداد 24,543جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 239,639 رپورٹ ہوئے ہیں۔ بیلجیئم میں بھی 24 گھنٹوں کے دوران 93 افراد ہلاک جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد  7,594اور کل کیسز  جو رپورٹ ہوئے ہیں ان کی تعداد 48,519 ہے۔  جرمنی کی حکومت نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کیے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی شرح میں کمی رہی تاہم متاثرین کی مجموعی تعداد 163,009تک پہنچ چکی ہے۔جرمنی میں مزید 156 افراد کوروناوائرس سے موت کا شکار ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 6,623 ہو گئی ہے۔

چین میں 4,633 افراد موت کا شکار ہوئے جبکہ کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 82,874 ہو گئی ہے۔ ترکی میں ایک ہی دن میں 93 افراد کوروناوائرس سے موت کا شکار ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد  3,174ہو گئی ہے تاہم متاثرین کی مجموعی تعداد 120,204تک جا پہنچ ہے۔ ترک حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈائون کی پالیسی اختیار کی ہے۔  تعلیمی ادارے، ہوٹل اور بازار بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ہفتہ وار تعطیل پر لوگوں کے گھروں سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد ہے۔ ایران میں ایک ہی دن میں 71 اموات سامنے آئیں جس کے بعد کل اموات کی تعداد6,028 جبکہ متاثرہ افراد جو کہ کوروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں ان کی تعداد  94,640تک جا پہنچی ہے۔

سعودی عرب میں اموات کی  مجموعی تعداد 162 تک پہنچ گئی ہے۔ 22,753 کے قریب افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔  متحدہ عرب امارات میں کل اموات کی تعداد 105 ہے اور متاثرین کی تعداد  12,48ہو چکی ہے۔ پاکستان میں ایک ہی دن میں کوروناوائرس سے24 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 385ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 16,817ہے۔ انڈیا میں24 گھنٹوں کے دوران 75 افراد ہلاک جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1,154جبکہ کل کیسز 35,043 رپورٹ ہوئے ہیں۔ انڈونیشیا میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 792اور مریضوں کی تعداد 10,118 تک جا پہنچی ہے۔ ملائیشیا میں اموات کی تعداد 102 اور متاثرین کی تعداد 6,002 ہو گئی ہے۔ بنگلہ دیش میں اموات کی تعداد 168 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 7,667 ہو گئی ہے۔

روس میں متاثرہ افراد کی تعداد 114,431  ہو گئی ہے۔ روس میں24 گھنٹوں کے دوران 96 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی اور  تازہ اعداد وشمار کے مطابق روس میں 1,169 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز سے دوچار ملک روس کے وزیر اعظم بھی کورونا کا شکار ہو گئے، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ روسی وزیر اعظم 54 سالہ میخائل میشوتن (Mikhail Mishustin) 30 اپریل کو کورونا کا شکار ہوئے اور اسی روز میں ریکارڈ 7099 کیسز سامنے آئے تھے۔ روس میں مارچ سے کورونا سے بچنے کے لیے جزوی لاک ڈائون نافذ ہے تاہم عالمی سطح پر روس کو وبا کے خلاف منظم اقدامات نہ اٹھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ روس نے کورونا سے بچائو اور لوگوں کی جانب سے حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے افراد کے خلاف سخت سزائیں بھی نافذ کر رکھی ہیں۔

آئرلینڈ میں ہلاک شدگان کی تعداد 1,232اور کل کیسز 20,612 رپورٹ ہوئے ہیں۔ جاپان میں بھی 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے 5 افراد موت کا شکار جس کے بعد اموات کی تعداد 430 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 14,088کی تصدیق ہو چکی ہے۔ تھائی لینڈ میں 54           افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ کل کیسز کی تعداد 2,960ہو گئی ہے۔ دوسری جانب تھائی لینڈ کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ نئے کوروناوائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں نافذ ہنگامی حالت میں ایک ماہ کی توسیع کرے گی۔ ملک میں گزشتہ ماہ ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا تھا، جس کی مدت 30 اپریل کو ختم ہو جائے گی۔ حکومت نے رات کے وقت کا کرفیو بھی نافذ کر رکھا ہے۔  اس کے علاوہ زیادہ تر ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر بھی پابندی عائد ہے۔ ملک بھر میں کھیلوں کی سہولیات بند ہیں۔  بنکاک میں خوراک اور روزمرہ ضرورت کی اشیا کی دکانوں کے علاوہ تقریبا تمام اسٹور بند ہیں۔ جنوبی کوریا میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد 248 اور ہلاکتوں کی تعداد 10,774 تک جا پہنچی ہے۔

نیدرلینڈ میں اموات کی تعداد 4,795 اور متاثرہ افراد کی تعداد 39,316 ہو چکی ہے۔ کینیڈا میں بھی 24 گھنٹوں کے دوران 188 افراد کی اموات کے بعد مجموعی  تعداد 3,184 جبکہ کل کیسز 53,236 رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈومینک ری پبلک میں اموات کی تعداد 301       اور متاثرہ افراد کی تعداد 6,972 ہو چکی ہے۔ ایکواڈور میں اموات کی تعداد 900 اور متاثرہ افراد کی تعداد 24,934 ہو چکی ہے۔ چلی میں بھی اموات کی تعداد 227 اور مریضوں کی 16,023 کی تصدیق ہو چکی ہے۔ میکسیکو میں ایک ہی دن میں  127 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1,859تک جا پہنچی ہے۔ کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد 19,224ہو چکی ہے۔  برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک دن میں 430  افراد ہلاک ہوئے۔   برازیل میں کوروناوائرس سے ایک ہی دن میں 390 موت کا شکار ہوئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6,006 سے تجاوز کر گئی۔    برازیل میں کل کیسز 87,187 رپورٹ ہوئے۔ پرتگال میں اموات کی کل تعداد 973 اور متاثرہ افراد کی تعداد 24,505 ہو چکی ہے۔ پولینڈ میں کل اموات کی تعداد 989   اور متاثرہ افراد کی تعداد 25,045 ہو گئی ہے۔ فلپائن میں اموات کی تعداد  579اور کل کیسز 8,772 رپورٹ ہوئے ہیں۔

یونان میں اب تک کوروناوائرس سے 140اموات ہوئی، اور ملک میں مریضوں کی تعداد2,591 ہو گئی ہے۔ پیرو میں ہلاکتوں کی تعداد 1,051جبکہ متاثرین کی تعداد 36,976      ہے۔ آسٹریا میں کل کیسز 15,561جبکہ کل اموات کی تعداد  589ہو گئی ہے۔ اسرائیل میں کل اموات کی تعداد223 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 16,004ہے۔ سویڈن میں اموات 2,586اور کل کسیز 21,092 رپورٹ ہوئے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں اموات 1,737اور متاثرین کی تعداد 29,586 ہو چکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply