تھائی لینڈ میں ہنگامی اقدامات واپس لے لیے گئے

بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرے شروع ہونے کے بعد 15 اکتوبر سے چار سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی

بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرے شروع ہونے کے بعد 15 اکتوبر سے چار سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی

بنکاک ۔۔۔ نیوز ٹائم

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے حکومت مخالف مظاہروں کو روکنے کی خاطر نافد کیے گئے ہنگامی اقدامات واپس لے لیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت بنکاک میں حکومت مخالف مظاہرے شروع ہونے کے بعد 15 اکتوبر سے چار سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔  ان مظاہروں کی وجہ سے ملک کے بادشاہی نظام کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔  تاہم گذشتہ روز تھائی وزیر اعظم کے آفس کی جانب سے جاری حکمنامے میں ہنگامی اقدامات واپس لینے کی ہدائت کی گئی ہے ۔

No comments.

Leave a Reply