ٹرمپ الیکشن ہارنے کی صورت میں نتائج ماننے سے انکار کر سکتے ہیں: امریکیوں کو خدشہ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی میں متعدد ایکٹیوسٹ گروپس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صدر ٹرمپ الیکشن ہارنے کی صورت میں نتائج ماننے سے انکار کر سکتے ہیں،  ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے 100 سے زائد گروپوں نے احتجاج کی تیاری کر لی۔  ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی (Nancy Pelosi) کا کہنا ہے کہ ان کو یقین ہے، 20 جنوری کو جو بائیڈن ہی صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج ماننے سے انکار کیا تو کیا ہو گا امریکا کے جمہوریت پسند طبقے میں خدشات جنم لینے لگے۔ ٹرمپ کے ممکنہ غیر جمہوری اقدام کے پیش نظر 130 ایکٹیوسٹ گروپوں نے اتحاد قائم کیا ہے  جو ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ طور پر انتخابی نتائج ماننے سے انکار کی صورت میں پورے امریکا میں مظاہرے کریں گے۔ دوسری جانب ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ وہ جو بائیڈن کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں، چاہے کچھ بھی ہو جائے، 20 جنوری کو جو بائیڈن ہی صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔ ادھر رپبلکن پارٹی کو ہیکرز کی جانب سے شدید دھچکا لگا ہے، وسکانسن ریپبلکن پارٹی کے اکائونٹ سے ہیکرز نے 23 لاکھ ڈالر چرا لیے یہ رقم ریاست وسکانسن میں ٹرمپ کی انتخابی مہم پر خرچ ہونا تھی۔

No comments.

Leave a Reply