جاپان نے جوہری ہتھیار پر مکمل پابندی کا مطالبہ کر دیا

ایٹم بم متاثرین اور امن کے علمبردار این جی اوز نے جمعرات کو ٹوکیو میں ایک ریلی نکالی

ایٹم بم متاثرین اور امن کے علمبردار این جی اوز نے جمعرات کو ٹوکیو میں ایک ریلی نکالی

ٹوکیو، کینبرا ۔۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے شہر ہیروشیما اور ناگاساکی کے متاثرین نے جاپانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ جوہری اسلحے پر پابندی سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدے کی توثیق کے لیے درخواست دائر کرے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں 50 ممالک کی توثیق کی شرط پوری ہو گئی تو جنوری 2021 ء میں جوہری اسلحے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایٹمی طاقتیں اس معاہدے میں شامل نہیں ہیں جبکہ جاپان نے بھی ابھی تک جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے۔ ایٹم بم متاثرین اور امن کے علمبردار این جی اوز نے جمعرات کو ٹوکیو میں ایک ریلی نکالی اور دستخطی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب جاپان، آسٹریلیا اور امریکانے زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل بچھانے کے لیے جنوبی بحرالکاہل کے ملک جمہوریہ پالائو کو مشترکہ مالی تعاون فراہم کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ میریس پائن نے اس منصوبے کا اعلان کیا، جس کی مالیت 3 کروڑ ڈالر ہے۔ منصوبے کا ہدف امریکا کے مغربی ساحل سے سنگاپور تک بحرالکاہل کے آر پار زیر سمندر کیبل بچھا کر پالائو کو جوڑنا ہے۔  انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشترکہ منصوبہ خطے میں پائیدار، شفاف اور اعلی معیار کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

No comments.

Leave a Reply