ڈالر، پائونڈ، یورو اور ریال کے مقابل روپیہ مزید مضبوط

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

ملک میں قانونی چینلز سے ترسیلات زر کی بڑھتی ہوئی آمدنی کے باعث گزشتہ ہفتے بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو مزید بے قدر کئے رکھا۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ ہفتے کے دوران کاروبار انٹربینک و اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 159 روپے بھی نیچے آ گئی۔ درآمدی ایل سیز کھلنے کے باوجود ڈالر کی قدر مسلسل تنزلی سے دوچار رہی۔ گزشتہ ہفتے ڈالر، یورو پائونڈ اور ریال کی قدروں میں کمی واقع ہوئی۔ ہفتے میں  کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر 93 پیسے کم ہو کر158.16روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1.20 روپے کی کمی سی 158.10 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر مجموعی طور پر 1.58 روپے کم ہو کر 186.86 روپے پر آ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کرنسی کی قدر 3.50 روپے کم ہو کر 185 روپے ہو گئی۔ انٹربینک میں برطانوی پائونڈ کی قدر90 پیسے کم  ہو کر 208.10 روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پائونڈ کی قدر 1.50 روپے سے کم ہو کر 207  روپے ہو گئی۔ اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 25 پیسے کم ہو کر 42.16 روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 5 پیسے کم ہو کر 41.50 روپے ہو گئی۔

No comments.

Leave a Reply