نائیجیریا میں مسلح افراد کا گائوں پر حملہ، 43 کسانوں کا سر قلم کر دیا

نائیجیریا کی ریاست بورنو کے گائوں خوشوبے میں مسلح افراد کے حملے میں 43 افرد کا سر قلم کر دیا گیا

نائیجیریا کی ریاست بورنو کے گائوں خوشوبے میں مسلح افراد کے حملے میں 43 افرد کا سر قلم کر دیا گیا

میدوگوری ۔۔۔ نیوز ٹائم

افریقی ملک نائیجیریا میں مسلح افراد نے ایک گائوں پر حملہ کر کے کھیتوں میں کام کرنے والے 43 کسانوں کا سر قلم کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست بورنو (Borno) کے گائوں خوشوبے (Kwashebe)  میں مسلح افراد کے حملے میں 43 افرد کا سر قلم کر دیا گیا جبکہ 6 دیہاتی شدید زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور 8 لاپتہ ہیں۔ تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم امدادی کاموں میں مصروف فوجی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ اس طرح کی کارروائیاں بوکو حرام کرتے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی میدوگوری (MAIDGURI)  کے علاقے میں بوکو حرام نے کھیت میں کام کرنے والے کسانوں پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں 22 کسان ہلاک ہو گئے تھے۔ مقامی مسلح گروہوں کے کمانڈرز نے الزام عائد کیا ہے کہ بوکو حرام اس سے قبل بھی کسانوں، مچھیروں اور وزن اٹھانے والے ورکز کو مخبر کہہ کر قتل کرتے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ ان علاقوں میں بوکوحرام اور مقامی مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے۔

No comments.

Leave a Reply