ٹوکیو کیلئے سیاحتی مہم ابھی تک غیر یقینی کا شکار

ٹوکیو کی گورنر کوئیکے یوریکو

ٹوکیو کی گورنر کوئیکے یوریکو

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ٹوکیو کی گورنر کوئیکے یوریکو (Yuriko Koike) نے کہا ہے کہ وہ دارالحکومت میں کورونا وائرس انفیکشن کی صورتحال پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ہیںِِِِِِِِِِِِِ، مرکزی حکومت کی ملکی سیاحتی مہم ”گو ٹو ٹریول” سے متعلقہ اقدامات پر غور کریں گی۔ ٹوکیو کی گورنر کوئیکے (Yuriko Koike)  نے ہفتے کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ مہم کی عارضی معطلی کی تفصیلات حاصل کرنے کی غرض سے بلدی عظمی کی حکومت نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو اطلاعات فراہم کرنے کیلئے درخواست بھیج دی ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ وہ جواب موصول ہونے کے بعد غور کریں گی کہ کیا کِیا جائے۔ مرکزی حکومت نے اوساکا اور سپورو شہر کو ”گو ٹو ٹریول” مہم سے عارضی طور پر نکال دیا ہے۔ ان دونوں شہروں میں کورونا وائرس دوبارہ پھیل رہا ہے۔ مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ گورنروں کی درخواست کے مطابق یہ فیصلہ کرے گی کہ دیگر شہروں سے کس طرح نبٹا جائے۔ کوئیکے (Yuriko Koike) نے ابھی تک یہ موقف برقرار رکھا ہوا ہے کہ ٹوکیو کی حکومت، مرکزی حکومت سے یہ کہنے کی حالت میں نہیں ہے کہ مذکورہ مہم کو دارالحکومت کیلئے عارضی طور پر معطل کر دیا جائے۔ انہوں نے گزشتہ روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک گیر سیاحتی مہم کی معطلی میں شہر میں آنے اور شہر سے جانے والے، دونوں طرح کے مسافروں کو مدِنظر رکھا جانا چاہیے اور اسی وجہ سے فیصلہ مرکزی حکومت کو کرنا چاہیے۔

No comments.

Leave a Reply