پوپ فرانسس نے پہلی مرتبہ افریقی نژاد امریکی کو کارڈینل مقرر کر دیا

واشنگٹن کے آرک بشپ ولٹن افریقی نژاد امریکیوں کے پہلے کارڈینل بنے

واشنگٹن کے آرک بشپ ولٹن افریقی نژاد امریکیوں کے پہلے کارڈینل بنے

ویٹیکن سٹی ۔۔۔ نیوز ٹائم

پوپ فرانسس نے پہلے افریقی نژاد امریکی سمیت 13 نئے کارڈینلز (new cardinals) مقرر کر دیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق سینٹ پیٹرکے باسیلیکا (St. Peter’s Basilica) میں منعقد تقریب میں نومنتخب کارڈینلز (new cardinals) کو انگوٹی اور سرخ رنگ کی ٹوپی دی جسے بریٹٹا کہتے ہیں۔ منتخب کیے جانے والے کارڈینلز (cardinals)  کا تعلق اٹلی، مالٹا، فلپائن، چلی، برونائی، میکسیکو اور امریکا سے ہے۔ واشنگٹن کے 72 سالہ آرک بشپ ولٹن گریگوری (Wilton D. Gregory) نے کہا کہ وہ ایک ‘علامتی فرد’ ہیں افریقی نژاد امریکیوں کے پہلے کارڈینل (cardinals) بنے۔ پوپ فرانسس کے 2013ء کے انتخابات کے بعد سے ارجنٹائن کے پوپ نے تقاریب میں 95 نئے کارڈینلز (new cardinals)  مقرر کیے ہیں جنہیں کنسٹریوں (consistories)  کے نام سے جانا جاتا ہے۔ پوپ فرانسس کے نامزد کردہ کارڈینلز (cardinals)  کی اکثریت ان کا جانشین منتخب کریں گے۔ تقریب کے دوران پوپ فرانسس نے خبردار کیا کہ نئے کارڈینلز (new cardinals) اپنی نئی ‘مقبولیت’ کے باعث لالچ میں پڑیں اور ‘لوگوں کے قریب’ ہونے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ کارڈینلز (cardinals)کے لباس کا سرخ رنگ جو خون کا رنگ ہے، ایک دنیاوی روح کے لیے سیکولر ‘برتری’ کا رنگ بھی بن سکتا ہے۔ دنیا کے تمام کارڈینلز (cardinals)تقریب کے دوران نومنتخب کارڈینلز (cardinals)کے استقبال کے لیے روم پہنچتے ہیں۔ تاہم امسال کورونا وبا کی وجہ سے متعدد کارڈینلز (cardinals)تقریب میں شریک نہیں ہو سکے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پوپ اور دیگر تمام کارڈینلز (cardinals)کے ساتھ ‘امن کا بوسہ’ تبادلہ کرنے کی روایت معطل رہی۔ cنومنتخب میں سے 9 کارڈینلز (cardinals)کی عمر 80 سال سے کم ہے اور اس طرح وہ پوپ فرانسس کی موت یا استعفی کے بعد اگلے پوپ کے انتخاب کے لیے کسی کانفرنس میں شامل ہونے کے اہل ہیں۔

No comments.

Leave a Reply