بنگلادیش: مزید ایک ہزار روہنگیا مہاجرین متنازع جزیرے پر منتقل

1800روہنگیا مہاجرین پر مشتمل دوسرا گروپ خطرناک جزیرے بھاسن چار پر منتقل کیا جا رہا ہے

1800روہنگیا مہاجرین پر مشتمل دوسرا گروپ خطرناک جزیرے بھاسن چار پر منتقل کیا جا رہا ہے

ڈھاکا ۔۔۔ نیوز ٹائم

بنگلا دیش نے روہنگیا مہاجرین کی خلیج بنگال میں واقع متنازع جزیرے پر منتقلی کی سخت مخالفت کے باوجود مزید  1000افراد پر مشتمل دوسرا گروپ بھی منتقل کر دیا۔  اس سے قبل پیر کے روز روہنگیائوں کے ایک دوسرے گروپ کو خلیج بنگال میں واقع متنازع جزیرے پر منتقل کرنے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں تحفظ کے پیش نظر مہاجرین کی وہاں منتقلی روکنے کا مطالبہ کرتی رہی ہیں تاہم اس کے باوجود بنگلا دیشی حکومت کا انہیں جزیرے پر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔

No comments.

Leave a Reply