جاپان میں تبدیل شدہ وائرس کا انکشاف، غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی

جاپان میں تبدیل شدہ وائرس کا انکشاف، غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی

جاپان میں تبدیل شدہ وائرس کا انکشاف، غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں تبدیل شدہ کرونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد ٹوکیو حکومت نے ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ جاپان میں نئی پابندی کے نتیجے میں آئندہ برس جنوری کے اختتام تک تمام غیر ملکی شہریوں کا جاپان میں داخلہ ممنوع ہو گا۔ جاپانی حکام کے مطابق کم از کم 8 مریضوں میں کرونا وائرس کی اس نئی قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان مریضوں میں سے 4 کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر 4 افراد کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔ برطانیہ میں حال ہی میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کرونا وائرس ہوا تھا۔   برطانیہ کے بعد اب تک اس تبدیل شدہ وائرس کی جاپان، فرانس، جرمنی، پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور سنگاپور میں تشخیص ہو چکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply