یمن ایئرپورٹ پر وزیر اعظم کے طیارے پر حملہ، 22 افراد جاں بحق

وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کے طیارے پر حملے میں  جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 تک جا پہنچی ہے

وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کے طیارے پر حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 تک جا پہنچی ہے

عدن ۔۔۔ نیوز ٹائم

یمن کے بین الااقوامی ایئرپورٹ پر نوتشکیل شدہ حکومت کے وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کے طیارے پر حملے میں  جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 تک جا پہنچی ہے جبکہ  درجنوں زخمی ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے عدن ایئرپورٹ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب سعودی عرب سے ایک طیارہ نئی تشکیل پانے والی یمنی حکومت کے وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کو لے کر ہوائی اڈے پہنچا تھا۔ جیسے ہی نوتشکیل شدہ یمنی حکومت کے ارکان طیارے سے باہر نکلے، یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہو گئے اور اندھا دھند فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ ایئرپورٹ پر بھگدڑ مچ گئی اور سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ حکومت کی ٹوئٹر پر جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 50 سے زائد افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ابتدائی طور پر 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی اور بعد ازاں 17 مزید ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی۔  سیکیورٹی اداروں نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 18 دسمبر کو عالمی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت اور جنوبی یمن کے علیحدگی پسندوں نے مل کر ایک اتحادی حکومت قائم کی تھی جبکہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply