جاپان: شہریوں کو شدید برفباری اور تیز ہوائوں سے خبردار کر دیا گیا

شمالی اور مشرقی جاپان کے بحیرہ جاپان کے رخ پر واقع ساحلی علاقوں میں ہفتے کے دن کے اختتام تک برفباری جاری رہ سکتی ہے

شمالی اور مشرقی جاپان کے بحیرہ جاپان کے رخ پر واقع ساحلی علاقوں میں ہفتے کے دن کے اختتام تک برفباری جاری رہ سکتی ہے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں محکمہ موسمیات کے حکام نے وسیع علاقوں میں لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ سالِ نو پر وہ شدید برفباری اور برفانی طوفانوں سے ہوشیار رہیں۔  حکام کا کہنا ہے کہ جاپان کی جانب بڑھنے والا سرد ہوا کا طاقتور حجم، سرمائی دبائو نظام کو تقویت بخشے گا۔ جمعرات دن 12 بجے سے پہلے تک بعض علاقوں میں برف بہت تیزی سے جمع ہو سکتی ہے جبکہ اس دوران تند و تیز ہوائوں کے چلنے کے بھی امکانات ہیں حکام کا کہنا ہے کہ توکائی، کانسائی، شیکوکو اور کیوشو خطے کے نشیبی علاقوں میں بھی برف جمع ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق شمالی اور مشرقی جاپان کے بحیرہ جاپان کے رخ پر واقع ساحلی علاقوں میں ہفتے کے دن کے اختتام تک برفباری جاری رہ سکتی ہے۔ وہ مشرقی اور مغربی جاپان کے بعض علاقوں میں تند و تیز ہوائوں سے بھی خبردار کر رہے ہیں۔ وہ ٹریفک میں خلل پڑنے کے امکان سے بھی خبردار کر رہے ہیں۔  ان کا کہنا ہے کہ لوگ سڑکوں پر برف جمنے، چھتوں سے برف کی تہیں نیچے گرنے، بجلی منقطع ہو جانے اور برفشاروں کے خلاف ہوشیار رہیں۔

No comments.

Leave a Reply