پہلی مرتبہ ایک سیاہ فام امریکی کو پینٹاگون کا سربراہ بنا دیا گیا

سابق فوجی جنرل لائیڈ آسٹن نے امریکی فوج کے محکمہ دفاع کا چارج سنبھال لیا

سابق فوجی جنرل لائیڈ آسٹن نے امریکی فوج کے محکمہ دفاع کا چارج سنبھال لیا

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ کی نئی انتظامیہ نے پہلی مرتبہ کسی سیاہ فام امریکی کو پینٹاگون کا سربراہ بنا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے قریبی ساتھی سابق فوجی جنرل لائیڈ آسٹن (Lloyd Austin)  نے امریکی فوج کے محکمہ دفاع کا چارج سنبھال لیا ہے۔ امریکی سینیٹ نے صدر جو بائیڈن کے سیکریٹری برائے دفاع  جنرل (ر) لائیڈ آسٹن (Lloyd Austin)  کے نامزد امیدوار کی بطور سیکرٹری دفاع تصدیق کی ہے، جنرل (ر) لائیڈ آسٹن (Lloyd Austin)  پینٹاگون کے سربراہ بننے والے پہلے سیاہ فام امریکی ہیں۔ جنرل (ر) آسٹن (Lloyd Austin)  کو سینیٹ میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کی یکساں حمایت حاصل ہو گئی، جہاں انہیں 93-2 ووٹ ملے ہیں۔ جنرل (ر) آسٹن (Lloyd Austin)  نے سابق قائم مقام سکریٹری برائے دفاع کرس ملر (Chris Miller)  کی جگہ لی ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تنازعہ میں سابق وزیر دفاع جم میٹیز (James M. Metz)  کے استعفی دینے کے بعد سے اس عہدے کو سنبھال رہے تھے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی کابینہ تشکیل دینا شروع کر دی ہے، اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارت کا منصب سنبھالنتے ہی 17 احکامات پر دستخط کر دئیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے بعض مسلم اکثریتی ملکوں کے شہریوں پر امریکا میں امیگریشن پر پابندی ختم کرنے کے بل پر بھی دستخط کر دئیے۔  امریکی صدر کے احکامات کے تحت نوجوان تارکین وطن کو تحفظ دیا جائے گا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر روک دی جائے گی۔ علاوہ ازیں انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے کو پھر سے بحال کر دیا جبکہ تمام وفاقی املاک پر ماسک لازمی قرار دینے کے بل پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply