الجزائر میں دو سابق وزرائے اعظم کو طویل مدت کی سزائے قید

الجزائری عدالت سے سزائے قید پانے والے سابق وزرائے اعظم احمد او یحیی اور عبد المالک سلال کی فائل فوٹو

الجزائری عدالت سے سزائے قید پانے والے سابق وزرائے اعظم احمد او یحیی اور عبد المالک سلال کی فائل فوٹو

الجزائر سٹی ۔۔۔ نیوز ٹائم

الجزائر میں سابق وزرائے اعظم احمد اویحیی (Ahmed Ouyahia) اور عبد المالک سلال (Abdelmalek Sellal) کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت سزا سنا دی گئی۔ عدالت نے معزول صدر عبد العزیز بوتفلیقہ (Abdelaziz Bouteflika) کے دور میں وزارت عظمی کے عہدے پر فائز رہنے والے ملزمان کی سزائوں کو برقرار رکھا۔ یاد رہے کہ 2019ء میں احمد اویحیی (Ahmed Ouyahia) کو 15 برس اور عبد المالک سلال (Abdelmalek Sellal) کو 12 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔  عدالت نے سابق وزیر توانائی یوسف یوسفی (Youcef Yousfi) کی سزا کی مدت 5 برس سے کم کر کے 3سال کر دی۔

No comments.

Leave a Reply