ٹوکیو گیمز 2020 کی نئی سربراہ نے حکمران جماعت ایل ڈی پی کی رکنیت چھوڑ دی

ٹوکیو گیمز 2020 کی نئی سربراہ ہاشیموتو سیکو

ٹوکیو گیمز 2020 کی نئی سربراہ ہاشیموتو سیکو

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ٹوکیو گیمز کی انتظامی کمیٹی کی نئی سربراہ (Hashimoto Seiko)  نے اپنی سیاسی غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنے کی غرض سے جاپان کی مرکزی حکمران جماعت، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی، ایل ڈی پی، کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہاشیموتو سیکو (Hashimoto Seiko)  نے جمعہ کے روز پارٹی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔ ٹوکیو گیمز کی سربراہ نے قبل ازیں کہا تھا کہ وہ پارلیمان یا ایل ڈی پی کی رکنیت سے استعفی نہیں دیں گی۔ حزب اختلاف کے اراکین نے ان پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی تھی کہ وہ اولمپکس کو حکمران جماعت کے مفاد کے لئے استعمال کر سکتی ہیں۔ تاہم انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ ایوان بالا کی رکنیت سے استعفی نہیں دیں گی۔ ہاشیموتو (Hashimoto Seiko)  نے ٹوکیو گیمز کے سابق سربراہ موری یوشیرو (Mori Yoshiro)  کی جگہ جمعرات کے روز منصب سنبھالا تھا۔  موری (Mori Yoshiro)  نے خواتین کے خلاف توہین آمیز تصور کیے جانے والے اپنے بیان پر زبردست بین الاقوامی ردعمل کے بعد استعفی دے دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply