امریکی جنگی طیاروں کی شام میں ایرانی ٹھکانوں پر بمباری، 17 جنگجو ہلاک

شام کے مشرقی علاقے دیر الزور میں امریکی فضائیہ نے ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی

شام کے مشرقی علاقے دیر الزور میں امریکی فضائیہ نے ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی

دمشق  ۔۔۔ نیوز ٹائم

شام میں امریکا کے جنگی طیاروں نے ایران کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 17 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے مشرقی علاقے دیر الزور (Deir Ez-Zor)  میں امریکی فضائیہ نے ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی، فضائی حملے میں ایران نواز مسلح گروہ کے 17 جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے امریکی فضائی حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے 17 جنگجووں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔ عراق میں امریکی تنصیبات اور سفارتخانے پر حملوں کے جواب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے ان حملوں کی اجازت دی تھی۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فضائی حملوں میں جنگجوئوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور اسلحہ ڈپو تباہ کر دیئے گئے۔ شام کی جانب سے امریکی فوج کی کارروائی پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ ایران نے بھی تاحال شام میں امریکی حملوں پر ردعمل نہیں دیا تاہم سابق صدر ٹرمپ کے عالمی جوہری معاہدے سے دستبردار ہو کر اقتصادی پابندی عائد کرنے سے شروع ہونے والی کشیدگی میں امریکا میں نئی حکومت آنے کے بعد بھی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply