نیدرلینڈ کی 1915ء میں آرمینیوں کے قتلِ عام کی تصدیق، ترکی کی شدید مذمت

آرمینیا میں ہوا پہلی جنگ عظیم کا یہ واقعہ ایک المیہ ہے جس میں ترک اور آرمینیائی دونوں باشندوں کی جانوں کا بھاری نقصان ہوا تھا

آرمینیا میں ہوا پہلی جنگ عظیم کا یہ واقعہ ایک المیہ ہے جس میں ترک اور آرمینیائی دونوں باشندوں کی جانوں کا بھاری نقصان ہوا تھا

دی ہیگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

1915 میں ہوئے آرمینینوں کی نام نہاد نسل کشی کے واقعے کو تسلیم کرنے کے نیدرلینڈ کے ایوان نمائندگان کے فیصلے کی ترکی نے شدید مذمت کی ہے اور اسے کالعدم قرار دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک وزارت خارجہ کے ترجمان ہامی اکسوئی (Hami Aksoy)  نے کہا کہ تاریخ کو بدل کر دوبارہ لکھنے کی اس کوشش کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں۔  ایوان بالا کے ممبران 1915 ء کے واقعات سے ناواقف ہیں۔  انہیں نہیں پتہ کہ اصل میں کیا ہوا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس تاریخی مسئلے کی جانچ کیلئے آرمینیا کے ساتھ جوائنٹ کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کا آرمینیا نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا۔

آرمینیا میں ہوا پہلی جنگ عظیم کا یہ واقعہ ایک المیہ ہے جس میں ترک اور آرمینیائی دونوں باشندوں کی جانوں کا بھاری نقصان ہوا تھا۔ انہوں نے ایوان کے فیصلے میں شرک ممبران کو 1948ء کے نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق اقوام متحدہ کے کنوینشن اور انسانی حقوق کی یورپی عدالت (ای سی ٹی ایچ آر) کے فیصلوں کی جانچ کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ اس سے آپ کو اس تاریخی مسئلے کی بہتر تفہیم کے حاصل ہو گی۔ آکسوئی (Hami Aksoy)  نے ہالینڈ کی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نسلی امتیاز، اسلاموفوبیا اور زینوفوبیا کے خلاف جدوجہد کریں بجائے ترکی کے خلاف فیصلہ صادر کریں۔

No comments.

Leave a Reply