اولمپکس کے لیے غیر ملکی شائقین سے متعلق فیصلہ رواں ماہ ہو گا

کھیلوں کی انتظامی کمیٹی کی سربراہ ہاشیموتو سیکو، آئی او سی کے صدر تھومس،  پیرالمپک کمیٹی کے صدر اینڈریو پارسنز ، جاپان کی وزیر برائے اولمپک و پیرالمپک گیمز ماروکاوا تامایو اور ٹوکیو کی گورنر کوئکے یوریکو

کھیلوں کی انتظامی کمیٹی کی سربراہ ہاشیموتو سیکو، آئی او سی کے صدر تھومس، پیرالمپک کمیٹی کے صدر اینڈریو پارسنز ، جاپان کی وزیر برائے اولمپک و پیرالمپک گیمز ماروکاوا تامایو اور ٹوکیو کی گورنر کوئکے یوریکو

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ٹوکیو اولمپکس و پیرالمپکس کے 5 مرکزی فریقوں نے اتفاق کیا ہے کہ کھیل دیکھنے کے لیے غیر ملکی شائقین کو اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ رواں ماہ کر لیا جائے گا۔ ان کا ارادہ ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے ایک اقدام کے طور پر، شائقین کی تعداد محدود رکھنے سے متعلق فیصلے کا اعلان آئندہ ماہ کیا جائے گا۔ کھیلوں کی انتظامی کمیٹی کی سربراہ ہاشیموتو سیکو (Hashimoto Seiko) نے، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی آئی او سی کے صدر تھومس باخ (Thomas Bach)  اور بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی کے صدر اینڈریو پارسنز (Andrew Parsons) سے، جاپان کے وقت کے مطابق بدھ کی شام آن لائن بات چیت کی۔ جاپان کی وزیر برائے اولمپک و پیرالمپک گیمز ماروکاوا تامایو ( Marukawa Tamayo) اور ٹوکیو کی گورنر کوئکے یوریکو (Yuriko Koike) بھی بند کمرے کے اس اجلاس میں شریک تھیں۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ شائقین کی ممکنہ حد کا تعین یہ دیکھنے کے بعد کیا جائے کہ جاپان میں پروفیشنل کھیلوں کے ایونٹ کس طرح منعقد کیے جائیں گے۔ حکومت اور انتظامی کمیٹی کے عہدیدار، وائرس کی نئی اقسام سمیت اندرون و بیرون ملک نئے انفیکشنز کی صورتحال اور ملک میں آمد اور روانگی سے متعلق پابندیوں جیسے دیگر عوامل کو بھی مدنظر رکھیں گے۔ ہاشیموتو (Hashimoto Seiko) نے تجویز دی کہ بیرون ملک سے شائقین کو آنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ اس ماہ کے اواخر تک کیا جائے۔

No comments.

Leave a Reply