ٹوکیو گیمز سے متعلق پانچ فریقی اجلاس پیر کو متوقع

ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کے لیے غیر ملکی  تماشائیوں کو آنے کی اجازت دینے سے متعلق آئندہ پیر حتمی فیصلہ ہو جائے گا

ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کے لیے غیر ملکی تماشائیوں کو آنے کی اجازت دینے سے متعلق آئندہ پیر حتمی فیصلہ ہو جائے گا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

این ایچ کے کو معلوم ہوا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کے لیے سمندر پار تماشائیوں کو آنے کی اجازت دینے سے متعلق آئندہ پیر کو پانچ فریقی اجلاس کے انتظامات کے لیے حتمی رد و بدل کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کے مطابق 2020 ء میں ہونے والے ٹوکیو گیمز کو کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی، بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی، ٹوکیو گیمز کی منتظم کمیٹی، حکومت جاپان اور ٹوکیو بلدیہ عظمی نے تین مارچ کو اتفاق کیا تھا کہ سمندر پار تماشائیوں کو گیمز کے لیے آنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر تک کر لیا جائے۔ انہوں نے گیمز کے انعقاد کے مقامات پر آنے والے تماشائیوں کی تعداد کے بارے میں اپریل کے آخر تک فیصلہ کرنے پر بھی اتفاق کیا تھا۔ ٹوکیو گیمز کی منتظم کمیٹی کی سربراہ محترمہ ہاشی موتو سیئکو (Seiko Hashimoto) نے خواہش ظاہر کی تھی کہ 25 مارچ کو اولمپک مشعل ریلی کے آغاز سے قبل سمندر پار شائقین کی شرکت کے بارے میں فیصلہ ہو جائے۔ گرمائی اولمپک گیمز منصوبے کے مطابق 23 جولائی کو شروع ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply