عالمی عدالت میں کانگو کی ملیشیا کے سابق سربراہ کی اپیل مسترد

کانگو کی ملیشیا کے سربراہ بوسکو نٹیگنڈا

کانگو کی ملیشیا کے سربراہ بوسکو نٹیگنڈا

دی ہیگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے اپیل کے ججوں نے کانگو کی ملیشیا کے سربراہ بوسکو نٹیگنڈا (Bosco Ntaganda)  کی جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر سنائی گئی 30 برس قید کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔ خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق اپیل سننے والے بینچ کے سربراہ جج ہاورڈ موریسن (Howard Morrison)  نے کہا کہ بوسکو نٹیگنڈا (Bosco Ntaganda)  کی اپیل میں اٹھائے گئے تمام سوالات کو مسترد اور سزا کو برقرار رکھا جاتا ہے۔ بوسکو نٹیگنڈا (Bosco Ntaganda)  کے وکلا نے اپیل میں سزا ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ ٹرائل میں قانونی خامیاں موجود تھیں۔ ججوں نے بوسکو نٹیگنڈا (Bosco Ntaganda)  کے وکلا کی جانب سے سزا کے خلاف اٹھائے گئے تقریبا تمام سوالات کو مسترد کر دیا۔

یاد رہے کہ کانگو کی ملیشیا کے سربراہ کو 2019 ء میں قتل، ریپ اور دیگر جرائم کے ارتکاب پر 30 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان پر الزام تھا کہ جب وہ عوامی جمہوریہ کانگو میں 2002 ء سے 2003 ء تک یونین آف کانگولیز پیٹریاٹس (یو پی سی) ملیشیا کے عسکری سربراہ تھے تو اس دوران انہوں نے جنگی جرائم کیے۔ کانگو میں اس جنگ کے دوران سینکڑوں شہریوں کو قتل کیا گیا تھا اور ہزاروں افراد ہجرت پر مجبور ہو گئے تھے۔ بعد ازاں رواں ماہ کے اوائل میں انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے ججوں نے فیصلہ دیا تھا کہ کانگو کی ملیشیا کے سربراہ بوسکو نٹیگنڈا (Bosco Ntaganda)  سزا یافتہ ہیں اور انہیں لڑائی میں استعمال ہونے والے بچوں اور دیگر متاثرین کو 3 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نٹیگنڈا (Bosco Ntaganda)  کے پاس معاوضہ ادا کرنے کے ذرائع نہیں ہیں اور عدالت نے اپنے ٹرسٹ فنڈ کو مدد فراہم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ جنگی جرائم سے متاثرہ افراد کو ووکیشنل اور دیگر پروگراموں سے مدد کی جائے۔

جج چانگ ہو چونگ (Judge Chang-ho CHUNG)  کا کہنا تھا کہ عدالت نے نٹیگنڈا (Bosco Ntaganda) کے خلاف معاوضے کا فیصلہ متفقہ طور پر جاری کیا ہے اور متاثرین کو 3 کروڑ امریکی ڈالر ادا کرنے کی ذمہ داری کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نٹیگنڈا (Bosco Ntaganda)  یہ رقم ادا نہیں کر سکتا، اس لیے چیمبر متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کے لیے ٹرسٹ فنڈ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ فنڈ ریزنگ کے لیے تمام ضروری کوششیں بھی کی جائیں۔ جج نے کہا تھا کہ متاثرین کو معاوضہ کسی کی جانب سے انفرادی طور پر نہیں دیا جائے بلکہ اداروں اور متاثرین کی مدد کے لیے قائم فنڈز کے ذریعے دیا جائے گا۔ معاوضے کے اہل وہ متاثرین ہوں گے جو نٹیگنڈ (Bosco Ntaganda)  کی سربراہی میں حملوں میں ان کی کمانڈ میں چائلڈ سولجرز اور ریپ متاثرین تھے اور ریپ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کو بھی فنڈز دیے جائیں گے۔

No comments.

Leave a Reply