ٹوکیو اولمپکس کوویڈ کے خدشات کے باوجود منسوخ کیا جاسکتا ہے

اگر کورونا وائرس کے پھیلائو میں کمی نہیں آئی تو ہم رواں سال ہونے والے اولمپکس گیمز کو ملتوی کر دیں گے

اگر کورونا وائرس کے پھیلائو میں کمی نہیں آئی تو ہم رواں سال ہونے والے اولمپکس گیمز کو ملتوی کر دیں گے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپانی حکومت نے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے پھیلائو میں کمی نہیں آئی تو ہم رواں سال ہونے والے اولمپکس گیمز کو ملتوی کر دیں گے۔ جاپان کے ٹی بی ایس ٹیلیویژن نیٹ ورک سے گفتگو میں حکمران جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کے اہم لیڈر توشی ہیرو نکئی (Toshihiro Nikai)  کا کہنا ہے کہ اولمپکس کے شروع ہونے میں 100 دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، لیکن اگر کورونا کی وبا اور نئے کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا تو ہم پہلے سے التوا کا شکار اولمپکس کھیلوں کے انعقاد کو دوبارہ ملتوی کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ2020ء میں ہونے والے اولمپکس گیمز کا انعقاد کورونا کی وجہ سے ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اولمپکس کے منتظمین اور حکام اس سال حفاظتی اقدامات کے ساتھ اولمپکس کے انعقاد پر بضد ہیں۔ اس بابت وشی ہیرو نکئی (Toshihiro Nikai)  کا کہنا ہے کہ ہمیں اس وقت کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہی فیصلہ کرنا ہو گا اور اگر حالات نے اجازت نہیں دی تو پھر ہم بلا تاخیر اولپکس گیمز کے انعقاد کی تاریخ میں اضافہ کر دیں گے کیونکہ اگر  اولمپکس سے انفیکشن کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے تو پھر میں نہیں جانتا کہ اولمپکس کیا ہے؟

No comments.

Leave a Reply