جنوبی افریقہ کے کرکٹر فورٹیئن کا قبول اسلام

جنوبی افریقہ کے نوجوان کرکٹر فورٹیئن

جنوبی افریقہ کے نوجوان کرکٹر فورٹیئن

نیوز ٹائم

جنوبی افریقہ کے نوجوان بالر بیون فورٹیئن (Bjorn Fortuin)  نے شادی کے روز ہی اسلام قبول کر لیا۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک ٹیکر (Kirk Taker) کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی جانب سے ایک ون ڈے اور 7 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے بالر نے فورٹیئن (Bjorn Fortuin)  نے حال ہی میں شادی کی تھی اور اب اسلام قبول کر لیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرکٹر نے شادی کے بعد 25 اپریل 2021 ء کو صبح اسلام قبول کر کے اپنا نام بھی تبدیل کر لیا اور اسلامی نام عماد رکھ لیا ہے۔ نوجوان کرکٹ کی شادی بھی آج ہی ہوئی تھی اور ان کی دلہن کا نام میشکے ایسن (Mieshke Aysen)  ہے اور شادی کی تقریب افطار کے بعد رکھی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فورٹیئن (Bjorn Fortuin)  نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں تصویر بھی جاری کی اور کہا کہ میں نے رمضان کے مقدس مہینے میں شہادت دی ہے اور عماد نام رکھا ہے۔ ان کی تصویر کے ساتھ لکھا گیا تھا کہ ”بیورن فورٹیئن (Bjorn Fortuin)  نے الحمداللہ (Alhamdulillah) ، ماہ رمضان کے دوران گزشتہ شب اسلام قبول کیا، انہوں نے نام عماد منتخب کیا ہے اور اس پر فخر ہے”۔ خیال رہے کہ کرکٹر نے پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی تھی جبکہ ان سے قبل بائیں ہاتھ سے بائولنگ کرنے والے فاسٹ بالر وین پارنیل (Wayne Parnell) نے بھی اسلام قبول کیا تھا۔ فورٹیئن (Bjorn Fortuin)  نے 16 اپریل کو پاکستان کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 گیندوں پر 8 رنز بنائے تھے اور 3 اوور کا بائولنگ اسپیل کیا تھا۔ انہوں نے 26 رنز دے کر ان فارم بلے باز محمد رضوان کی قیمتی بھی حاصل کی تھی تاہم میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے کامیابی ملی تھی۔

No comments.

Leave a Reply