سعودی ویژن 2030 کے پانچ سال مکمل: 200 ریال کا کرنسی نوٹ جاری

سعودی عرب کے مرکزی بینک کی جانب سے200 ریال کا کرنسی نوٹ جاری

سعودی عرب کے مرکزی بینک کی جانب سے200 ریال کا کرنسی نوٹ جاری

 ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب کے مرکزی بینک کی جانب سے سعودی ویژن 2030 ء کے پانچ سال مکمل ہونے کی خوشی میں 200 ریال کا کرنسی نوٹ جاری کیا ہے جس پر سعودی عرب کے بانی شاہ عبد العزیز آل سعود کی تصویر کو اجاگر کیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے مرکزی بینک کی جانب سے سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کی تصویر سے مزین 200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کیا گیا ہے۔ سعودی ویژن 2030ء کے تحت سعودی معیشت تیل پر انحصار کم کرنے کے علاوہ عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے پر مبنی ہے۔ سعودی مرکزی بینک کے مطابق نئے نوٹ کا استعمال آج استعمال ہو گا۔ مختلف مالیت کے سابقہ تمام نوٹوں کا استعمال بدستور جاری رہے گا۔ بینک نے مزید بتایا کہ نئے نوٹ کی تیاری جدید ترین معیارات کے مطابق عمل میں آئی ہے۔  یہ نوٹ اعلی معیار کی کئی فنی خصوصیات اور سیکورٹی علامات کا حامل ہے۔  نوٹ کا امتیازی ڈیزائن ہے اور پرکشش رنگوں سے یہ ڈیزائن نمایاں ہو رہا ہے۔ سیسے کے رنگ کے اس نوٹ کے سامنے والے حصے پر مملکت سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود کی تصویر اور مملکت کے ویژن 2030 کا 3D لوگو موجود ہے۔  علاوہ ازیں سعودی مرکزی بینک کا نام اور عربی زبان میں نمبروں اور الفاظ میں نوٹ کی مالیت تحریر ہے۔ نوٹ کی پشت پر ریاض میں حکومتی محل کی تصویر، سعودی مرکزی بینک کا نام اور انگریزی زبان میں نمبروں اور الفاظ میں نوٹ کی مالیت تحریر ہے۔

No comments.

Leave a Reply