انڈونیشین لاپتا آبدوز کا سراغ لگا لیا گیا ، عملے کے 53 افراد مردہ قرار

یہ لاپتا آبدوز بالی کے قریب سمندر کی تہہ میں ٹکڑے ٹکڑے ملی، آبدوز پر سوار 53 اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں

یہ لاپتا آبدوز بالی کے قریب سمندر کی تہہ میں ٹکڑے ٹکڑے ملی، آبدوز پر سوار 53 اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں

جکارتہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

انڈونیشیا کی گزشتہ دنوں سے لاپتا آبدوز کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ یہ لاپتا آبدوز بالی کے قریب سمندر کی تہہ میں ٹکڑے ٹکڑے ملی، آبدوز پر سوار 53 اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشین بحریہ کے زیر ملکیت اس آبدوز کو کیا حادثہ پیش آیا، یہ کہنا بھی قبل از وقت ہے۔  تاہم یہ آبدوز بالی کے جزیرے کے شمال میں جنگی مشقیں کر رہی تھی کہ اچانک اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ آبدوز کی گممشدگی کی اطلاع ملتے ہی بحریہ کے اہلکاروں کی جانیں بچانے کیلئے کارروائی کا عمل شروع کر دیا گیا تھا لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا۔  اس سلسلے میں انڈونیشین حکام نے آسٹریلیا اور سنگاپور سے بھی مدد کی اپیل کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق اس آبدوز سے اس وقت رابطہ منقطع ہو گیا جب اسے زیادہ گہرائی میں جانے کی اجازت دی گئی۔  انڈونیشیا کی پانچ میں سے یہ ایک آبدوز ہے۔

رائٹرز کے مطابق اس آبدوز کو 1970ء کی دہائی کے آخری برسوں میں بنایا گیا تھا جس کے بعد 2012ء میں اس کی جنوبی کوریا میں دو سال تک مرمت کی گئی۔

No comments.

Leave a Reply