البانیہ کے پارلیمانی الیکشن میں حکمران سوشلسٹ پارٹی دیگر جماعتوں سے آگے

البانیہ کی سوشلسٹ پارٹی کی رہنما اڈی راما

البانیہ کی سوشلسٹ پارٹی کی رہنما اڈی راما

تیرانہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

یورپی ملک البانیہ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی غیر سرکاری اور جزوی نتائج میں کہا گیا ہے کہ اب تک حکمران سوشلسٹ پارٹی دیگر تمام جماعتوں سے آگے ہے۔ ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق سوشلسٹ پارٹی کو اب تک 46.9 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ اپوزیشن کی ڈیموکریٹک پارٹی کو ملنے والے ووٹوں کی شرح 43.5 فیصد بنتی ہے۔  سوشلسٹ پارٹی کی اتحادی جماعت تحریک برائے سماجی انضمام کو ملنے والی عوامی تائید تقریبا 6 فیصد ہے۔  یوں یہ بات اب تک غیر یقینی ہے کہ آیا سوشلسٹ وزیر اعظم ایڈی راما (Edi Rama)   مسلسل تیسری مرتبہ سربراہ حکومت بن سکیں گے۔

No comments.

Leave a Reply