اسرائیلی وزیر اعظم نئی حکومت تشکیل دینے میں ناکام

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو

تل ایبیب ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو حکومت کی تشکیل میں ناکام ہو گئے، جس کے بعد ان کی لیکوڈ پارٹی کو اپوزیشن کا کردار ادا کرنا پڑے گا۔  خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل میں 2 برس کے دوران چوتھی بار ہونے والے انتخابات کے بعد نیتن یاہو کو حکومت بنانے کی مہلت ملی تھی، جو منگل کی شب ختم ہو گئی اور حکومت تشکیل نہ دے سکے۔ مقررہ وقت گزرنے کے نتیجے میں صدر رووین ریولین (Reuven Rivlin)  اب حکومت کی تشکیل کا کام اسرائیلی پارلیمان کے کسی دوسرے رکن کو سونپ سکتے ہیں۔  لیکوڈ پارٹی اسرائیل میں 12 برس سے اقتدار میں ہے اور اب اسے ممکنہ طور پر اپوزیشن بننے کی سبکی اٹھانی پڑے گی۔  تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر ریولین (Reuven Rivlin) ، نیتن یاہو کے سابق اتحادی نفتالی بینت (Naftali Bennett) کو نئی حکومت بنانے کے لیے موقع دے سکتے ہیں۔  نفتالی (Naftali Bennett)  دائیں بازو کی ایک چھوٹی جماعت یمینا پارٹی (Yamina party)  کے رہنما ہیں۔  یاد رہے کہ اسرائیل ایک عرصے سے سیاسی تعطل سے دوچار ہے۔ 2 برس کے دوران وہاں 4 بار عام انتخابات ہو چکے ہیں، لیکن عوام نے کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت نہیں دی اور ان کے لیے ایک مستحکم مخلوط حکومت قائم کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔  اگر اس بار بھی کوئی رکن پارلیمان نئی حکومت بنانے میں ناکام رہا تو پھر پانچویں بار انتخابات کرائے جائیں گے۔

No comments.

Leave a Reply