جرمنی نے دہشتگردوں کی معاونت کے الزام میں مسلمانوں کی امدادی تنظیم پر پابندی عائد کر دی۔

جرمنی نے انصار انٹرنیشنل کے نیٹ ورک پر پابندی لگا دی

جرمنی نے انصار انٹرنیشنل کے نیٹ ورک پر پابندی لگا دی

برلن ۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمنی نے دہشتگردوں کی معاونت کے الزام میں مسلمانوں کی امدادی تنظیم پر پابندی عائد کر دی۔  وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر (Horst Seehofer)  نے ڈسلڈورف (Duesseldorf) شہر میں قائم تنظیم انصار انٹرنیشنل (Ansaar International) پر محض شبہات کی بنا پر قدغنیں عائد کرنے کا اعلان کیا۔  انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم مشتبہ طور پر صومالیہ میں الشباب اور فلسطینی علاقوں میں حماس کی مالی اعانت کرتی ہے۔ وزیر داخلہ کے ترجمان اسٹیو آلٹر (Steve Alter) نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ نیٹ ورک دنیا بھر میں دہشتگردی کی مالی اعانت کرتا ہے۔  اسٹیو آلٹر (Steve Alter)  نے وزیر داخلہ زیہوفر (Horst Seehofer)  کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ دہشتگردی کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو تنظیم کے مالی ذرائع کو ختم کرنا ہو گا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جرمنی کے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا (North Rhine-Westphalia)  کے شہر ڈسلڈورف(Duesseldorf) میں قائم مسلمانوں کی امدادی تنظیم پر الزام ہے کہ وہ شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ ،(Al-Nusra)  فلسطینی علاقوں میں حماس اور صومالیہ میں الشباب کو فنڈنگ میں ملوث ہے۔

جرمنی کی 16 میں سے 10 ریاستوں رائن لینڈ پلاٹینیٹ (Rhineland-Palatinate) ، باڈن ورٹمبرگ (Baden-Württemberg) ، باویریا (Bavaria) ، برلن، برانڈن برگ (Brandenburg) ، ہیمبرگ (Hamburg) ، نارتھ رائن ویسٹ فیلیا (North Rhine-Westphalia) ، لوئرسکسنی (Lower Saxony) ، شلیسوگ ہولشٹائن (Schleswig-Holstein)  اور ہیسے (Hesse) میں بدھ کی صبح پولیس نے آپریشن کیا۔  یہ کارروائی 90 افراد کے حوالے سے کی گئیں، جن میں سے نصف کا تعلق نارتھ رائن ویسٹ فیلیا سے ہی ہے۔  نارتھ رائن ویسٹ فیلیا (North Rhine-Westphalia)  صوبے میں سیکیورٹی اداروں نے چھاپا کارروائیوں کے دوران عمارتوں میں گھس کر تلاشی لی اور انتہاپسندانہ نظریات پر مشتمل مواد برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا۔

یاد رہے کہ اس تنظیم پر پابندی کے لیے کارروائی کا آغاز 2019ء میں اس وقت ہوا تھا، جب انصار انٹرنیشنل کے نیٹ ورک کے خلاف وسیع پیمانے چھاپے مارے گئے تھے۔ کالعدم قرار دی گئی تنظیم انصار انٹرنیشنل اندرون اور بیرون ملک محتاج انسانوں کی مدد کرتی ہے اور اس کے منصوبے لبنان، سوڈان اور فلسطینی علاقوں میں جاری ہیں۔  جرمن وزارت داخلہ کا الزام ہے کہ چند واقعات میں تنظیم کی طرف سے ایسے امدادی منصوبوں کے لیے بھی مالی مدد فراہم کی گئی، جو براہ راست دہشتگرد تنظیموں سے متعلق ہیں۔

No comments.

Leave a Reply