جرمنی، فرانس اور اسپین جنگی طیارہ بنانے پر رضامند

جرمنی، فرانس اور اسپین کے مشترکہ جنگی طیارے کا مجوزہ ڈیزائن

جرمنی، فرانس اور اسپین کے مشترکہ جنگی طیارے کا مجوزہ ڈیزائن

برلن ۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمنی، فرانس اور اسپین نیا و جدید ترین یورپی لڑکا طیارہ تیار کرنے کے لیے اربوں یورو کے ایک مشترکہ منصوبے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔ 2027 میں اس جنگی طیارے کی آزمایشی پرواز شروع ہونے کا امکان ہے۔ کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات کے بعد جرمنی، فرانس اور اسپین نے پیر کے روز مستقبل کی ضروریات کے حامل جنگی فضائی نظام ایف سی اے ایس پلیٹ فارم کے اگلے مرحلے کی تیاری کو آگے بڑھانے کا بھی عہد کیا۔ یہ یورپ کا سب سے بڑا دفاعی منصوبہ ہے۔ اس منصوبے میں اگلی جنریشن کے جنگی طیارے اور ڈرونوں کی تیاری اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیوں سے آراستہ کمیونی کیشن نیٹ ورک جسے کومبیٹ کلاوڈ کا نام دیا گیا ہے، کی تیاری بھی شامل ہے۔ یہ تینوں ممالک اب تک حقوق دانش کے معاملے پر متفق نہیں ہو سکے تھے اور نیٹو کے ان اتحادیوں کے درمیان کام کے بوجھ کی تقسیم کے معاملے پر بھی اختلاف تھا۔  فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی (Florence Parly) نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ فرانس، جرمنی اور اسپین 21ویں صدی میں اپنی اور یورپ کی خودمختاری کے لیے سب سے اہم ترین آلے میں سے ایک تیار کر رہے ہیں۔ ایف سی اے ایس پروجیکٹ یورپ کا سب سے بڑا دفاعی پروگرام ہے۔  امید کی جا رہی ہے کہ 2040ء تک نئے جنگی طیارے فرانس کے رافیل اور جرمنی واسپین کے یورو فائٹرز کی جگہ لے لیں گے۔

No comments.

Leave a Reply