جاپانی وزیر اعظم فومیو کِشیدا اور امریکی صدر جو بائیڈن جمعہ کو ورچوئل ملاقات کریں گے

جاپان کے وزیر اعظم کِشیدا فومیو اور امریکی صدر جو بائیڈن

جاپان کے وزیر اعظم کِشیدا فومیو اور امریکی صدر جو بائیڈن

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیر اعظم کِشیدا فومیو اور امریکی صدر جو بائیڈن امریکہ کے مشرقی معیاری وقت کے مطابق جمعے کے روز ورچوئل ملاقات کریں گے۔ یہ اعلان وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری جین پساکی نے اتوار کے روز ایک بیان میں کیا ہے۔ مذکورہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات امریکہ۔جاپان اتحاد کی قوت کو اجاگر کرے گی جو کہ ہند- بحرالکاہل اور دنیا بھر میں امن، سلامتی اور استحکام کا سنگِ بنیاد ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن آزاد اور کھلے ہند۔بحرالکاہل خطے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ نقطہ نظر کو فروغ دینے، کووِڈ۔19 پر قابو پانے اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے جیسے اہم مسائل پر قریبی تعاون کو بڑھانے کیلئے وزیر اعظم فومیو کِشیدا کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم کِشیدا سربراہ ملاقات کے لیے جلد از جلد امریکہ جانا چاہتے تھے۔  لیکن ایسا لگتا ہے کہ دونوں فریقوں نے کورونا وائرس کی متغیر قسم اومی کرون کے پھیلائو اور امریکہ کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر مذاکرات کے ورچوئل طریقہ کار کا انتخاب کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply