اسرائیل کی یو اے ای کو حوثیوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی، انٹیلیجنس تعاون کی پیشکش

اسرائیل کے وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ

اسرائیل کے وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ

تل اییب ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو یمن سے حوثی باغیوں کے خونریز حملے کے بعد مزید ڈرون حملوں کے خلاف سیکیورٹی اور انٹیلیجنس تعاون کی پیشکش کر دی۔ خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ (Naftali Bennett)  کی جانب سے جاری ایک خط میں متحدہ عرب امارات کو پیشکش کی گئی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ (Naftali Bennett) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس سے دہشتگرد ڈرون حملہ قرار دیا۔ ان کے ترجمان نے متحدہ عرب امارات کے سربراہ اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید النیہان (Sheikh Mohammed bin Zayed al-Nahyan)  کو بھیجا گیا خط بھی جاری کیا۔ نیفتالی بینیٹ (Naftali Bennett)  نے لکھا کہ ہم آپ کو سیکیورٹی اور انٹیلیجنس تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ آپ اور آپ کے شہریوں کی اس طرح کے حملوں سے حفاظت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ میں اسرائیلی سیکیورٹی اسٹبلشمنٹ کو حکم دے چکا ہوں کہ وہ متحدہ عرب امارات میں اپنے ہم منصبوں کو کسی قسم کا تعاون فراہم کریں، جس پر آپ کی دلچسپی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں کے دارالحکومت ابو ظہبی میں حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور دیگر 6 زخمی ہو گئے تھے جہاں تین ٹینکر بھی دھماکوں کی زد میں آئے تھے۔ یمن کے حوثی باغیوں کے ملیٹری ترجمان نے کہا تھا کہ اس نے بڑے پیمانے پر ڈرونز فائر کیے اور حملے میں 5 بلیسٹک میزائل داغے تھے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ (Naftali Bennett)   نے شیخ محمد بن زائد النیہان (Sheikh Mohammed bin Zayed al-Nahyan)  کو خط میں کہا کہ اسرائیل خطے میں انتہاپسندوں کے خلاف جاری جنگ میں آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مشترکہ دشمنوں کو شکست دینے کے لیے آپ کے ساتھ شراکتداری جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2020 ء میں امریکی وائٹ ہائوس میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے امریکی ثالثی میں دستخط کیے تھے، جس میں بحرین بھی شامل تھا۔ دونوں خلیجی ممالک اسرائیل کی طرح خطے میں ایران اور اتحادی فورسز کے بارے میں ایک جیسے خدشات کا شکار ہیں۔اسرائیل کے وزیر اعظم نے گزشتہ برس دسبر میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جو کسی بھی اسرائیلی سربراہ کو پہلا دورہ تھا اور ابوظہبی میں شیخ محمد سے ملاقات کے دوران تعلقات کے حوالے سے مذاکرات کیے تھے۔

No comments.

Leave a Reply