روس کی جانب سے حملے کا خدشہ امریکا میں تشویش کی لہر

یوکرائن پر روس کا فرضی حملہ امریکا کی سلامتی کو کمزور نہیں کرے گا

یوکرائن پر روس کا فرضی حملہ امریکا کی سلامتی کو کمزور نہیں کرے گا

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس کی جانب سے جوہری حملے خدشے کے تحت امریکا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔  خبر رساں اداروں کے مطابق ماسکو کی جانب سے ایسے اشارے ملے ہیں کہ روسی جوہری ہتھیاروں کو ایسے مقامات پر منتقل کیا جا سکتا ہے جو امریکی ساحل سے زیادہ دور نہ ہوں۔  پینٹاگون کا کہنا ہے کہ روسی میزائل داغنے کے بعد تیاری کے لیے صرف 5 منٹ ہوں گے۔  ماسکو کے ایک تجزیہ کار دمتری سوسلوف (Dmitry Suslov) نے کہا ہے کہ یوکرائن پر روس کا فرضی حملہ امریکا کی سلامتی کو کمزور نہیں کرے گا۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق یوکرائن کے بحران کو کم کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والی بات چیت ناکام ہونے کے بعد روس حملے کا بہانہ بنانے کے لیے وہاں کی صورت حال کو خراب کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے لیے ایک اور آپشن کے بارے میں گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق پیوٹن مشرقی یورپ پر قبضے کے لیے سرگرم ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق روس ملکی سلامتی کے مفادات کو آگے بڑھائے گا اور اس کے نتائج یورپ اور امریکا سنجیدگی سے محسوس کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply