ٹرمپ نے شکست کے بعد ووٹنگ مشینیں ضبط کرنے کا حکم دیا، انکشاف

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد پینٹاگون کو ووٹنگ مشینیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔  امریکا کی نیشنل آرکائیوز کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ہر حال میں امریکا کا دوبارہ صدر بننا چاہتے تھے اور اس کے لیے پینٹاگون کو استعمال کرنے کی کوشش کی۔ دستاویزات کے مطابق 2020 ء میں انتخابی شکست کے کئی ہفتوں بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکم جاری کیا، جس میں پینٹاگون کو ووٹنگ مشینوں کو ضبط کرنے اور مبینہ انتخابی فراڈ کا پتا لگانے کا حکم دیا گیا تھا۔  صدر ٹرمپ اور ان کے ساتھیوں نے شکست تسلیم کرنے کے بجائے صدارتی انتخاب کو متنازع بنانے کے لیے باقاعدہ مہم چلائی اور دھاندلی کے الزامات لگائے۔ ٹرمپ کے حامیوں کا کیپٹل ہل پر حملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

No comments.

Leave a Reply