امریکی صدر کی جاپانی وزیر اعظم سے سیکیورٹی کے مسائل پر گفتگو

امریکی صدر جو بائیڈن اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کے درمیان آن لائن گفتگو

امریکی صدر جو بائیڈن اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کے درمیان آن لائن گفتگو

ٹوکیو  ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر جو بائیڈن اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کے درمیان آن لائن گفتگو میں سیکیورٹی کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنمائوں نے سیکورٹی سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات اور اقتصادی معاملات پر تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ فومیو کشیدا کے جاپان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ان کی پہلی اہم بات چیت ہے۔ فومیو کشیدا نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ آزاد اور کھلے ہند بحرالکاہل، چین اور شمالی کوریا کے تنازع اور یوکرائن کے مسئلے پر تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب جاپان کے جنوب مغربی حصے میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جبکہ کئی مکانات کو نقصان بھی پہنچا۔

No comments.

Leave a Reply