انتالیس چینی طیارے تائیوان کے فضائی شناختی زون میں داخل ہوئے: تائیوانی وزارت دفاع

انتالیس چینی طیارے تائیوان کے فضائی شناختی زون میں داخل

انتالیس چینی طیارے تائیوان کے فضائی شناختی زون میں داخل

تائی پے ۔۔۔ نیوز ٹائم

تائیوان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ چین کے 39 فوجی طیارے جزیرے کے جنوب مغرب میں پانیوں کے اوپر سے گزرے اور اس کے فضائی دفاعی شناختی زون میں داخل ہو گئے۔ ان طیاروں میں J-10 اور J-16 لڑاکا طیارے شامل تھے۔ وزارت نے بتایا ہے کہ چینی فوجی طیاروں کے داخلے کے بارے میں ستمبر 2020 ء میں موجودہ شکل میں رپورٹیں جاری کرنا شروع کیے جانے کے بعد، 39 طیاروں کی تعداد ایک ہی دن میں ریکارڈ کی گئی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔  4 اکتوبر کو چین کے 56 فوجی طیارے فضائی دفاعی شناختی زون میں داخل ہوئے تھے۔ 2021 میں تقریبا 1000 چینی فوجی طیارے تائیوان کے فضائی دفاعی شناختی زون میں داخل ہوئے۔ اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ رواں سال 100 سے زیادہ چینی طیارے فضائی دفاعی شناختی زون میں داخل ہوئے۔ وزارت دفاع نے نومبر میں ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں چین کی طرف سے گرے زون یعنی مبہم علاقے کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین حقیقی مسلح حملہ کیے بغیر تائیوان کی فوجی صلاحیتوں پر حاوی ہو جانے اور لوگوں میں بے چینی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ تائیوان کے فضائی دفاعی شناختی زون میں طیارے بھیجنا ان چالوں میں سے ایک ہے جو چین استعمال کر رہا ہے۔ مذکورہ رپورٹ کے مطابق، چین کا ہدف لڑائی میں ملوث ہوئے بغیر تائیوان کا کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

No comments.

Leave a Reply