یوکرین پر کشیدگی، امریکی فوجیوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

یوکرین کے معاملہ پر جاری کشیدگی کے باعث 8 ہزار500 امریکی فوجیوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے

یوکرین کے معاملہ پر جاری کشیدگی کے باعث 8 ہزار500 امریکی فوجیوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے

 واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

یوکرین پر جاری کشیدگی کے باعث امریکی فوجیوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق یوکرین کے معاملہ پر جاری کشیدگی کے باعث 8 ہزار500 امریکی فوجیوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ نیٹوکی جانب سے درخواست ملنے پر امریکی فوجیوں کو ریپڈ ری ایکشن فورس کے حصے کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔ پینٹاگون کے پریس سیکریٹری کے مطابق امریکی فوجیوں کو روس کی سرگرمیاں دیکھتے ہوئے علاقے میں تعینات کیا جا سکتا ہے تاہم امریکی فوجیوں کو براہ راست یوکرین میں تعینات نہیں کیا جائے گا۔ امریکا نے یوکرین میں روس کی جارحیت کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔  روس نے یوکرین میں کسی فوجی کارروائی کی تردید کی ہے تاہم ایک لاکھ روسی فوجی یوکرین کے قریب تعینات ہیں۔

No comments.

Leave a Reply