اور یورو کے درمیان براہ راست ٹریڈنگ yuan ڈالر کو چیلنچ،

ڈالر کو چیلنچ، yuan اور یورو کے درمیان براہ راست ٹریڈنگ

ڈالر کو چیلنچ، yuan اور یورو کے درمیان براہ راست ٹریڈنگ

شنگھائی ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین نے yuan اور یورو کرنسی کے درمیان براہ راست ٹریڈنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل فارن ایکس چینج مارکیٹ کے آپریٹر نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹ ٹریڈ کا مطلب ہے کہ ریٹس کی کیلکولیشن میں امریکی ڈالر کو بطور ثانوی کرنسی کے استعمال نہیں کیا جائے گا اس اقدام کا مقصد بیرون ملک یوآن میں تجارت کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، چین کی نئی پالیسی سے کم کنورژن کاسٹ سے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی، جون میں چین نے برطانوی پائونڈ اور yuan میں ڈائریکٹ ٹریڈ شروع کی تھی اس وقت بھی بہت سی کرنسیاں ڈائریکٹ ٹریڈ کے لیے چین کی پائپ لائن میں ہیں، چین نے کیپیٹل اکائونٹ پر سخت کنٹرول رکھا ہوا ہے، معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ اس اقدام سے سرمائے کے ان فلو اور آئوٹ فلو کی پیش گوئی نہیں کی جا سکے گی جس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے، تاہم چین نے ایسا کر کے امریکی ڈالر کو چیلنج ضرور کر دیا ہے، چین کی یورپی یونین کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہو گا۔ سوموار کو چائنہ فارن ایکس چینج میں ایک یورو 7.8085 یوآن میں فروخت ہوا۔

No comments.

Leave a Reply