سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں متعین ہسپانوی سفارتکار قتل

مقتول سفارت کار خرطوم میں سپین کے سفارت خانے کے قونصلر سیکشن میں تعینات تھے

مقتول سفارت کار خرطوم میں سپین کے سفارت خانے کے قونصلر سیکشن میں تعینات تھے

خرطوم ۔۔۔ نیوز ٹائم

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں متعین ایک ہسپانوی سفارت کار کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر چاقو گھونپ کر قتل کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق 61 سالہ مقتول سفارت کار خرطوم میں سپین کے سفارت خانے کے قونصلر سیکشن میں تعینات تھے وہ سوڈانی دارالحکومت کے علاقے گارڈن سٹی میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ وزارت خارجہ نے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ ہسپانوی سفارت کار کو نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے۔ خرطوم کے خصوصی تفتیش کاروں کی ٹیمیں واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ اور اس قتل میں ملوث افرد کو گرفتار کر کے انصاف کے کہٹرے میں لایا جائے گا وزارت خارجہ نے سپین کے سفارت خانے اور مقتول سفارت کار کے ورثا سے تعیزیت کی ہے اور ان کہ نا گہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply