ریفرنڈم آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا Kaltonia ہسپانوی حکومت نے

سپین کے وزیر اعظم Mariano Rajoy

سپین کے وزیر اعظم Mariano Rajoy

میڈرڈ ۔۔۔ نیوز ٹائم

سپین کی حکومت نے Kaltonia کے ریفرنڈم کو آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا، حکومت نے آئینی عدالت سے استدعا کی ہے کہ کیٹلونیا میں آزادی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔ سپین کے وزیر اعظم Mariano Rajoy نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم سپین کے آئین سے متصادم ہے۔ گزشتہ روز سپین کے شمال مشرقی علاقے کے سربراہ نے نو نومبر کو آزادی کے لیے ریفرنڈم کے فیصلے پر دستخط کیے تھے۔ Kaltonia سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں باشندوں نے حال ہی میں بار سلونا میں ریفرنڈم کے حق میں مظاہرہ کیا تھا۔ ہسپانوی خطے Kaltonia میں حال ہی میں سکاٹ لینڈ میں ہوئے ریفرنڈم کو بہت دلچسپی سے دیکھا گیا۔ وزیر اعظم Mariano Rajoy نے کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا کسی کو بھی سپین کو توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سپین کی حکومت خطے کی آزادی کی جانب کسی بھی قدم کے حق میں نہیں۔

No comments.

Leave a Reply