Araqchi عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدہ ہوا تو اگلے ماہ ہو گا:

ایران کے نائب وزیر خارجہ  Abbas Araqchi

ایران کے نائب وزیر خارجہ Abbas Araqchi

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران کے نائب وزیر خارجہ  Abbas Araqchi نے کہا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین جوہری مذاکرات اکتوبر کے وسط سے پہلے شروع ہونے یا کوئی معاہدہ طے پانے کی توقع نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم اچھے ماحول میں اچھی بات چیت کر سکتے ہیں مگر مذاکرات میں بہت سے معاملات حل طلب ہیں جاپانی خبر رساں ادرے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیو یارک میں ہونے والی حالیہ بات چیت میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی اور یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ ایران نے کسی بات سے اتفاق کیا ہے۔ دوسری جانب چین کے وزیر خارجہ  Wang Yi نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات انتہائی اہم دور میں داخل ہو چکے ہیں اور اب ضرورت اس امر کی ہے کہ فریقین اختلافات دور کرتے ہوئے ان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے مثبت کردار اد کریں۔ انہوں نے کہا ایران کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو پرامن ثابت کرنے کے لیے عالمی برادری کے خدشات کو دور کرے۔

No comments.

Leave a Reply