افغان حکومت اور امریکا کے درمیان کل سیکیورٹی معاہدے پر دستخط ہوں گے

افغان حکومت اور امریکا کے درمیان کل سیکیورٹی معاہدے پر دستخط ہوں گے

افغان حکومت اور امریکا کے درمیان کل سیکیورٹی معاہدے پر دستخط ہوں گے

کابل ۔۔۔ نیوز ٹائم

 نو منتخب افغان  حکومت نے امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدہ کرنے کا اعلان کیا ہے  جس کے مطابق نیٹو افواج  2016 ء تک افغانستان میں قیام کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کی جانب سے امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے مسلسل انکار کیا جا رہا تھا جب کہ آج ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھانے والے نومنتخب صدر اشرف غنی نے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نو منتخب صدر کے مشیر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی معاہدے پر افغان صدر کے بجائے سینئر وزیر کل دستخط کریں گے جبکہ اشرف غنی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے فوری بعد سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی دبا کے باوجود سابق افغان  صدر حامد کرزئی نے امریکا کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے  انکار کر دیا تھا جس کے مطابق 2016 ء کے اختتام تک نیٹو ممالک کے متعدد فوجی افغانستان میں قیام کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply