قابض بھارتی فوج نے یاسین ملک سمیت 6 حریت پسند کشمیری رہنمائوں کو گرفتار کر لیا

قابض بھارتی فوج نے یاسین ملک سمیت 6 حریت پسند کشمیری رہنمائوں کو گرفتار کر لیا

قابض بھارتی فوج نے یاسین ملک سمیت 6 حریت پسند کشمیری رہنمائوں کو گرفتار کر لیا

سری نگر ۔۔۔ نیوز ٹائم

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی انتخابات سے قبل ہی اپنی غنڈہ گردی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے  یاسین ملک سمیت 6 حریت پسند رہنمائوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی انتخابات کے بائیکاٹ کے حوالے سے یاسین ملک نے پریس کانفرنس کا انقاد کیا تاہم قابض بھارتی فوج نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر انہیں اور دیگر 5 رہنمائوں کو گرفتار کر لیا اور پولیس کی بکتر بند گاڑی میں بٹھا کر قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔ یاسین ملک کی گرفتاری کے خلاف سری نگر میں بڑی تعداد میں کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئی اور بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نومبر میں ریاستی انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ حریت پسند رہنمائوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply