روسی فضائیہ کی یورپ میں دراندازی پر نیٹو میں کھلبلی

روسی فضائیہ کی یورپ میں دراندازی پر نیٹو میں کھلبلی

روسی فضائیہ کی یورپ میں دراندازی پر نیٹو میں کھلبلی

برسلز ۔۔۔ نیوز ٹائم

نیٹو کے مطابق گزشتہ کئی روز سے یورپ کی فضائی حدود میں روسی فضائیہ کی غیر معمولی نقل و حرکت دیکھی جا رہی ہے۔ نیٹو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فضائیہ کے 4 گروپوں کی نقل و حرکت پر نظر  رکھی جا رہی ہے۔ روسی فضائیہ کے جہازوں میں تی یو 95 بیر بمبار اور مگ 31 لڑاکا طیارے شامل ہیں۔ نیٹو کا کہنا ہے کہ ناروے، برطانیہ، جرمنی اور ترکی کے لڑاکا طیاروں کو فضا بھیجا گیا ہے تاکہ وہ روسی طیاروں پر نظر رکھ سکیں۔ یاد رہے کہ یوکرائن کے بحران پر روس اور نیٹو ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ تاہم نیٹو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں یوکرائن کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ نیٹو کے مطابق روسی طیاروں کی اتنی تعداد اس فضائی حدود میں غیر معمولی ہے، تاہم اب تک کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی طیاروں کو بحیرہ اسود اور بحر اوقیانوس پر پرواز کرتے دیکھا گیا ہے۔ ان پروازوں کے ردعمل میں نیٹو کے لڑاکا طیاروں کو روسی طیاروں کا تعاقب کرنے کے لیے روانہ کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سال نیٹو کے طیاروں کو 100 ‘انٹر سیپٹ’ کیا ہے جو کہ پچھلے سال کے ایسے واقعات سے 3 گنا زیادہ ہے۔

No comments.

Leave a Reply