کی پارلیمنٹ کو مشتعل افراد نے آگ لگا دی Burkina Faso افریقی ملک

افریقی ملک Burkina Faso کی پارلیمنٹ کو مشتعل افراد نے آگ لگا دی

افریقی ملک Burkina Faso کی پارلیمنٹ کو مشتعل افراد نے آگ لگا دی

Ouagadougou ۔۔۔ نیوز ٹائم

Burkina Faso میں صدر کی جانب سے اپنی حکومت کی مدت میں اضافے کے منصوبے کے خلاف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی جبکہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہزاروں مظاہرین نے سخت سیکورٹی کا حصار توڑتے ہوئے پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا اور اسے آگ لگا دی جبکہ اس کے بعد مظاہرین نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر بھی حملہ کر کے عمارت میں توڑ پھوڑ کی، مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگانے سے پہلے اس میں موجود کمپیوٹر اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ مظاہرین کا غصہ یہاں بھی ٹھنڈا نہ ہوا تو انہوں نے صدارتی محل کی جانب مارچ شروع کر دیا  تاہم  وہاں فوج کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ عوام کے تیور کو بھانپتے ہوئے Burkina Faso کے صدر نے اپنی حکومت کی مدت میں توسیع کے منصوبے کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے لیکن  مظاہرین کا مطالبہ ہے  صدر فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں کل موجود ہ حکومت کی مدت میں  توسیع کے حوالے سے ووٹنگ ہونا تھی جس میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں  1987 ء سے اقتدار پر قابض صدر کو مزید توسیع دینے کے لیے آئین میں ترمیم کرنے کا امکان تھا تاکہ صدر  آئندہ انتخابات میں بھی حصہ لے سکیں۔

No comments.

Leave a Reply