کمپیوٹرکی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی ”ایپل” کے چیف ایگزیکٹیو کا ہم جنس پرست ہونے کا اعتراف

کمپیوٹر کی دنیا میں نام پیدا کرنے والی کمپنی 'ایپل' کے چیف ایگزیکٹو Tim Cook

کمپیوٹر کی دنیا میں نام پیدا کرنے والی کمپنی ‘ایپل’ کے چیف ایگزیکٹو Tim Cook

نیویارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

الیکٹرانکس اور کمپیوٹر کی دنیا میں نام پیدا کرنے والی کمپنی ‘ایپل’ کے چیف ایگزیکٹو Tim Cook نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ہم جنس پرست ہیں اور اس بات پر انہیں فخر ہے۔ ایک امریکی میگزین میں انہوں نے ہم جنس پرستوں کے حقوق پر لکھے گئے آرٹیکل میں اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ ہم جنس پرستوں کو شناخت دینے اور زیادہ سے زیادہ حقوق دینے کے حق میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں اپنی اس شناخت کو ہمیشہ برقرار رکھا تاہم آج سے پہلے کھلے عام اس کا اعلان نہیں کیا تھا جبکہ رواں ہفتے انہوں نے اپنی آبائی ریاست الاباما میں ہم جنس پرستوں کے حقوق کے لیے ایک تقریر کے دوران الاباما کی حکومت  کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ  وہ لوگوں کو برابر کے حقوق دینے میں ناکام رہی ہے۔ ایپل کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ہم جنس پرست ہونے کا تذکرہ کمپنی میں کام کرنے والوں دوستوں سے کیا تاہم لوگوں کے سامنے اس کا اعتراف کرنا ایک چیلنج تھا۔

No comments.

Leave a Reply