نائیجریا: مسجد میں خودکش حملے، 120 افراد جاں بحق، 270 زخمی

نائیجیریا کے شہر کانو میں ایک بڑی مسجد خودکش حملے، 120 افراد جاں بحق

نائیجیریا کے شہر کانو میں ایک بڑی مسجد خودکش حملے، 120 افراد جاں بحق

کانو ۔۔۔ نیوز ٹائم

نائیجیریا کے شہر کانو میں ایک بڑی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 120 افراد جاں بحق اور 270 زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نائیجیریا کے شہر کانو میں مسلمان شہری ایک بڑی  مسجد میں نماز جمعہ ادا کر رہے تھے کہ خودکش بمبار نے دھماکہ کر دیا، بعد میں دیگر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس میں 120 افراد جاں بحق اور 270 زخمی ہو گئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نیشنل پولیس کے ترجمان نے کہا کہ پہلے دو خودکش بمباروں نے دھماکے کیے بعد میں زندہ بچ جانے والے افراد پر دیگر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ مشتعل افراد نے بعد 4 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ مسجد کا تعلق ملک کے ایک بار سوخ مسلمان اہلکار امیر آف کانو سے ہے جنہوں نے حال ہی میں نائیجیریا کے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ بوکو حرام گروہ کے شدت پسندوں کے خلاف ہتھیار اٹھائیں۔ اس سے قبل شمالی مشرقی شہر Maiduguri میں بھی ایک مسجد کے باہر سے بم کو ناکارہ بنایا گیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply